چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

سعودی عرب نے پاکستان اور 13 دیگر ممالک پر ویزا پابندی عائد کر دی

سعودی حکومت نے رواں حج سیزن کے دوران پاکستان سمیت 14 ممالک کے عمرہ، کاروباری اور فیملی ویزوں پر عارضی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس اور یمن پر ہوگا۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق یہ پابندی حج کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہے اور جون کے وسط تک نافذ رہے گی۔
سفارتی ویزے، اقامتی اجازت نامے، اور حج ویزے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، جبکہ ان ممالک کے عمرہ ویزا رکھنے والے افراد کو اپریل کے آخر تک وطن واپسی کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ 13 اپریل کے بعد ان ممالک کے شہریوں کو عمرہ ویزے پر سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں ہوگی، اور خلاف ورزی کی صورت میں پانچ سال کی سفری پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام محض حج سیزن کے انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ حج 2025 کا سیزن 4 جون سے 9 جون تک متوقع ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں