پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال

تازہ ترین

گودڑی میں غیر قانونی جنگلی پرندے بیچنے والوں نےوائلڈ لائف ٹیم پر فائر کھول دیے

ملتان(کرائم رپورٹر)لوہاری گیٹ گودڑی میں غیر قانونی جنگلی پرندوں کی خریدوفروخت کرنےوالوں نے وائلڈ لائف ٹیم پر حملہ کردیا،تشدد کا نشانہ بنایا،سیدھے فائر کھول دئیے،علاقہ میں شدید خوف وہراس،شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے،پولیس کا رات گئے،ایس ایس پی آپریشن اور ایس پی سٹی کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے اندرون شہر میں چھاپہ 8 ملزمان گرفتار مذید کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں،گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی،اقدام قتل اور کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر سنگین دفعات کے مقدمات درج کر لئے گئے۔معلوم ہوا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے قلعہ کہنہ قاسم باغ کے قریب گودڑی میں غیر قانونی طور پر جنگلی پرندے رکھنے اور انہیں فروخت کرنیوالوں کے خلاف آپریشن کیا تو دکانداروں نے اپنے 70/80 ساتھیوں کو اسلحہ سمیت بلوا لیا جنہوں نے وائلڈ لائف ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان پر سیدھے فائر کھول دئیے۔فائرنگ کی آواز سن کر شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے،اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری ایس ایس پی آپریشن کامران عامر خان اور ایس پی سٹی مہر سعید سیال کی سربراہی میں موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے رات گئے گودڑی اور اندرون شہر میں چھاپہ مارا اور گھروں کی تلاشی کے دوران ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کریا جبکہ دیگر 70/80 ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جنکی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تاحال چھاپے مارنے میں مصروف بتائی جاتی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ملزمان کا تعلق جرائم پیشہ افراد سے ہے اور وہ پہلے بھی پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب ہیں۔ایس ایس پی آپریشن کامران عامر خان نے کہاکہ سرکاری اداروں پر حملہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کے مترادف ہے، ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ریڈنگ ٹیم میں ڈی ایس پی کبیر خان اور ایس ایچ او لوہاری گیٹ راؤ علی حسن بھی شامل تھے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں