Post Views: 109
راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیکیا رائیڈرز سے موٹرسائیکل چھیننے والے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عدیل اور اظہر نے بائیکیا رائیڈرز سے دو موٹرسائیکلیں چھینیں، جنہیں برآمد کر لیا گیا، ساتھ ہی ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ملزمان ایپ کے بغیر بائیکیا موٹرسائیکل بک کراتے اور پھر گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیتے تھے۔
ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے اس کارروائی پر پولیس کی تعریف کی اور کہا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔