Post Views: 86
ملتان (وقائع نگار) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے ہراسانی کیس کی جاری انکوائری کے باعث شعبہ امراض سینہ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر اعظم مشتاق کو ان کے عہدے پر فرائض کی ادائیگی سے روک دیا ہے اور پروفیسر آف میڈیسن محمد ظفر اقبال کو فوری طور پر ہیڈ آف پلمانالوجی ڈیپارٹمنٹ کا ایڈیشنل چارج دیدیا ہے ، وائس چانسلر کی طرف سے جاری کردہ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ چونکہ پروفیسر ڈاکٹر اعظم مشتاق پر ہاؤس آفیسر ڈاکٹر سدرہ مشتاق کی جانب ہراسگی کا الزام لگایا گیا ہے اور اس معاملے کی اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی انکوائری کررہی ہے اس لئے جب تک انکوائری مکمل نہیں ہو جاتی وہ عہدے پر کام نہیں کرسکتے تاکہ انکوائری غیر جانبدار طریقے سے ہوسکے ۔