Post Views: 135
لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں قبرستان سے ملنے والی گلا کٹی لاش کے معاملے میں افسوسناک حقائق سامنے آئے ہیں۔ تحقیقات کے مطابق مقتولہ کو قتل سے قبل اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نگینہ، جو بسی موڑ باغبانپورہ کی رہائشی اور منشیات کی عادی تھی، کو 5 ملزمان نے اغوا کرکے زیادتی کی اور بعد ازاں بے دردی سے قتل کر دیا۔ پولیس نے اس سنگین جرم میں ملوث 5 ملزمان، فیضان، فیاض، شان، علی عرف بھولا اور علی رضا کو گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں بھی تصدیق ہوئی ہے کہ مقتولہ کو قتل سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ایس ایچ او کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مضبوط چالان تیار کیا جا رہا ہے تاکہ عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جا سکے۔