Post Views: 110
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 31 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 3052 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح، مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ سونا 3200 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 21 ہزار روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2743 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔