Post Views: 55
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی متوقع ہے۔
آئندہ 15 روز کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 57 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی ہونے کا امکان ہے۔
اوگرا اپنی ورکنگ آج رات وزارت پیٹرولیم کو ارسال کرے گا جس کے بعد وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔