Post Views: 8
حکومت نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا نوٹیفیکیشن اوگرا کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اضافہ گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا، تاہم گھریلو صارفین کے ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا جائے گا۔
گھریلو صارفین کے لیے سلیب ریٹ، روٹی تنور، کمرشل، جنرل انڈسٹری (کیپٹیو)، سی این جی، سیمنٹ اور کھاد سیکٹر کی گیس کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
دوسری جانب حکومت نے بلک صارفین، پاور سیکٹر اور دیگر صنعتی شعبوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
یہ اقدام توانائی کے شعبے میں مالی دباؤ کو کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، جبکہ گھریلو صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پر اضافی مالی بوجھ سے گریز کیا گیا ہے۔