بر ج حمل (Aries Weekly Horoscope In Urdu)
برج حمل والوں اس ہفتے کا آغاز خود کو پہچاننا، اپنا موازنہ کرنااوراپنی اصلاح کر نے سے شروع ہو رہاہے ۔آپ میں حوصلہ مندی دکھائی دے گی ۔ اگرازدواجی زندگی کے معاملات کو دیکھا جائے تو اس ہفتے کے آغازمیں ہی پرسکون رہیں گے۔ آپ کی آمدن میں بھی بہتری کے مواقع ملتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ افراد جو آپ سےناراض ہیں ان کو منانے کی کوشش آپ کی ترجیحات میں شامل ہوگی ۔اگر کسی کے ساتھ مل کر کچھ کرنے جا رہے ہیں تو شراقت داری کے اچھے مواقع مل سکتے ہیں اورمد مقابل افراد آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو نگے ۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کے مالی معاملات کو پرسکون رکھے گا۔ اخراجات میں کمی رہے گی۔ متوقع ہے کہ رشتے داروں سے ملاقات ہو جائے۔ بزرگوں والدین کی خدمت ،خاطر تواضع کرنے کا موقع ملے گا ۔دل کی بات کرنے کا موقع بھی آپ کو ملتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ زندگی میں آنے والی مشکلات کو اپنی عقل مندی سے یااپنے تعلقات اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے دور کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ وراثت کے معاملات آپ کے حق میں جاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ دوستوں کے ساتھ گھر سے باہر کھانا پینا متوقع طور پہ نظر آتا ہے یا گھر میں کسی تقریب کا اہتمام بھی کر سکتے ہیں اس ہفتے کا اختتام مصروفیت کو بڑھائے گا ۔متوقع ہےکہ آپ کو اندرون ملک سفر کرنا پڑ سکتاہے۔ کسی غلط فہمی کا شکار ہوسکتے ہیں بہن بھائیوں کے ساتھ صبر و تحمل سے پیش آنے کی ضرورت ہے۔ اپنے کزنز کے ساتھ بھی رابطے کو بہتر اندازمیں رکھنےکی ضرورت ہے ۔ہوسکتا ہے آپ کی نیند متاثر رہے اس حوالے سے خیال رکھیے گا ۔ وہ افراد جو بیرون ملک جانے کے خواہش مند ہیں ان کے لیے بھی کچھ تاخیرپیدا ہوسکتی ہے یا دوران سفر کچھ مشکلات سامنے آ سکتی ہے۔ لیکن آپ لوگ بخیروعافیت انشاءاللہ پہنچ جائیں گے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا احد “اس کو13فعہ اول آخر 14 دفعہ دور پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔اس ہفتے آپ نے سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور دینا ہے۔
برج ثور (Taurus Weekly Horoscope In Urdu)
اس ہفتے کی ابتدا برج ثور والوں کے لیے کچھ اتنی آسان دکھائی نہیں دیتی ۔ صبروتحمل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا تعلقات ،رشتہ داری سمیت تمام معاملات میں کچھ مشکلات پیدا ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں ۔خدشہ ہے کہ آپ دست گریباں ہوجائیں۔ لڑائی جھگڑے کااندیشہ پایا جاتا ہے ۔اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت کریں جو گم ہو سکتی ہیں،یا بوقت ضرورت اگر نہ ملیں تو پریشانی بڑھ سکتی ہے۔ قرض کے معاملات سے دوررہنے کی ضرورت ہے صحت کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں اوربیماری پرخرچہ بھی ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ شریک حیات کے ساتھ اختلافات پیدا ہونے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔ نظربد کا شکار بھی ہو سکتے ہیں جس سے اچانک چلتے ہوئے کام رک جا ئیں گے۔ نوکری پیشہ افراد کواحتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ خدانخواستہ جہاں ترقی ،عزت، آپ کوملنی تھی وہاں نوکری سے کہیں ہاتھ نہ دھونا پڑے ۔توہرمعاملے میں اس ہفتے کے آغازمیں احتیاط کی ضرورت ہے۔ لیکن اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کے لیے انتہائی بہتررہے گا ۔جس میں حوصلہ مندی کے ساتھ ساتھ آپ کی جو امید ہے وہ رائیگاں نہیں جائے گی۔ کسی بھی حوالے سے حوصلہ بلند دکھائی دیتا ہے۔ مثبت فیصلےآپ کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے۔ اگر کوئی بھی کام آپ کرنا چاہ رہے ہیں تو وہ ہفتے کے شروعاتی حصے کو چھوڑ کر درمیانی حصے سےکریں تو بہتر ہوگا۔ آپ کا جیون ساتھی آپ کا سپورٹر رہے گا۔آپ کی صحت بہتر ہو گی۔ جو لوگ تنہائی کا شکار تھےہفتے کے درمیانی حصے میں اس سے نکل آئیں گے۔ آپ ہوش مندی کے ساتھ اپنے کام کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ افراد جن کی شادی نہیں ہوئی آپ کے معاملات طے پا سکتے ہیں۔اس ہفتے کا اختتام مالی طورپرآپ کے لیے کافی بہتر رہے ۔متوقع ہے رشتے داروں سے ملاقات ہوں ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا واجد ” 14 دفعہ اول وآخر درود پاک کیساتھ پڑھیے گا۔اس ہفتے پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
برج جوزہ (Gemini Weekly Horoscope in Urdu)
اس ہفتہ کے ابتدا میں آپ کی کوئی دیرینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے۔ اولاد کی جانب سے خوش بختی ملنا اوروفاداری مل سکتی ہے ۔ محبت کرنےوالوں کے لیے بھی بہترایام رہیں گے ۔ ہفتے کے شروع میں ہی کاروباری افراد کے لیے تیزی کا رجحان رہے گا۔ اور کاروبارمیں منافع بھی ہوا تا دکھائی دیتا ہے۔ روحانیت کے شوق میں اضافہ ،روحانی معاملات کوفروغ ملتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ دوست مددگاررہیں گے۔ وہ افراد جوآن لائن ٹریڈنگ کرتے ہیں ان کے لیے بھی بہتر رہے گا ۔ کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کے لیے احتیاط طلب ہے ۔ اگر کسی سے قرضہ لیا ہوا ہے تو اتارنے کے لیے آسانی رہے گی ۔لیکن مزید قرضہ لینا آپ کے لیے بہتر نہیں ہے۔ شریک حیات کی صحت خراب ہو سکتی ہے۔ کوئی بہت پیارا آپ سے روٹھ سکتا ہے۔ ا پنوں کی قدر کیجیےاس ہفتے کا اختتام ہے آپ کے لیے قدرے بہتر رہے گا۔ہو سکتا ہے کہ رشتہ داروں سے ملاقات رہے یا آپ کا کوئی جو رشتہ دارآپ کو ملنے کے لیے بھی آ سکتا ہے۔ ازدواجی زندگی کے معاملات پرسکون رہیں گے۔ وہ افراد جن کی نہیں ہوئی ان کے معاملات میں بہتری کے امکانات رہیں گے۔شراکت داروں کے ساتھ بھی بہترمعاملات رہیں گے ۔نوکری پیشہ افرادکے لیے یہ بھی پورا ہفتہ بہتررہے گا۔ گھریلوذمہ داریوں میں بہرحال اضافہ رہے گا ۔ والدین آپ کے لیے کافی مدد گاررہیں گے ۔ اگر اندرون ملک سفرکر رہے ہیں تو پھر آپ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا وہاب” 14 دفعہ اول آخر درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
برج سرطان (Cancer Weekly Horoscope in Urdu)
وہ افراد جو بے روزگار ہیں ان کے لئے اس ہفتہ کے ابتدا سے ہی بہترروزگار کے مواقع ملتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔کام کاج کاروبار کے اندر سرمایہ کاری کرنا آپ کےلیے سود مند ثابت دکھائی دیتا ہے۔ ترقی کے حوالے سے راہ ہموار رہے گی ۔اہم عہدے دار یا افسران بالا سے ملاقات ہو گی ۔ذمہ داریوں کو بہترانداز سے نبھاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔گھریلو ذمہ داریوں میں اضافہ رہے گا۔ والدہ کی قربت یا والدہ سے کوئی اہم کام لینے میں بھی آسانی ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ گھر کی تزئین وآرائش میں دلچسپی رہے گی۔ ذاتی گاڑی کی سواری مرمت کروانے کا موقع ملے گا ۔اس ہفتے کا درمیانی حصہ کاروباری معاملات میں منافع کے رجحان کو پیدا کرے گا۔ کوئی درینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے۔ اولاد کی طرف رغبت رہے گی۔ محبت کرنے والوں کے لیے بہتر مواقع ہیں۔وہ افراد جوآن لائن ٹریڈنگ کرتے ہیں آپ کے لیے اس ہفتے کا درمیانی حصہ بہتر ہوگا ۔ کسی تقریب میں شرکت کر کے خوشی محسوس کریں گے۔ دوستوں سے ملاقات ہوگی ان کے ساتھ دل کی بات کرنے کا موقع ملے گا۔ البتہ کوئی چھو ٹی موٹی بیماری آپ کو پریشان کر سکتی ہے، کیونکہ اس ہفتے کا اختتام بیماری پر خرچے کوبڑھاتا ہوادکھائی دے رہا ہے۔ اکیلا پن، تنہائی کا شکار ہو سکتے ہیں ۔ آپ میں حساسیت بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔صحت کا خیال رکھیے۔ آپ کی نیند متاثرہوسکتی ہے۔کسی بھی چیز کو پانے کیلئے ضرورت سے زیادہ محنت کرنی پڑے گی۔بن بلائے مہمان آپ کے گھر تشریف لا سکتے ہیں ۔اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت کیجئے گا کیونکہ ضرورت پڑنے پہ اہم چیزیں شاید آپ کو نہ ملیں۔ لوگوں سے کچھ معاملات میں تکراراوربحث ومباحثہ بھی ہوسکتا ہے ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یاحی” دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ کالے رنگ کی چیزوں کاصدقہ ضرور نکالیے گا۔
اسد ( Leo Weekly Horoscope In Urdu)
یکم سے سات اکتوبر تک یہ پورا کا پورا ہفتہ برج اسد والوں کے لیے انتہائی بہترین اورشاندارثابت ہو سکتا ہے۔ آپ کا تعلق کسی بھی شعبے سے کیوں نہ ہو ،کسی بھی عمر سے کیوں نہ ہو، ذرا سی سنجیدگی اپنے تمام کاموں میں اپنے تعلقات میں اپنی ذمہ داریوں پہ رہتی ہے تو یہ ہفتہ آپ کی نصیبی آوری کا ہے۔یعنی نصیب آپ کا ساتھ دے ر ہا ہے ۔ قابلیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔روحانیت کے شوق میں بہتری آ رہی ہے ۔ بزرگ والدین آپ کے لیے مدد گار دکھائی دیتے ہیں۔ وہ افراد جوبیرون ملک جانے کے خواہاں ہیں ۔ان کے لیے بہتری کے امکانات رہیں گے۔ اگر کسی سے آپ نے کوئی کام لینا ہے تو دوسروں سے بھی آسانی پیدا ہو گی۔ متوقع ہے کہ اس ہفتہ کے آغاز میں اندرون ملک سفر کا موقع ملے گا ۔جس بھی کام میں بھی محنت کریں گے اس کا صلہ ملے گا۔ بہن بھائی آپ کے لیے مدد گار دکھائی دیتے ہیں۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ بے روزگار افراد کے لیے بہتر روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔ گھر کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا ۔ کچھ ذمہ داریاں ایسی بھی رہیں گی جس کو انجام دینے کے بعد آپ کی شخصیت میں بہتری کے ساتھ ساتھ تعریفی جملے بھی آپ کو سننے کو مل سکتے ہیں۔ اس ہفتے کا اختتام آپ کی ذمہ داریوں کو مزید بڑھاتا ہوادکھائی دیتاہے ۔ آپ کی خواہشات کو بھی پورا کرے گا ۔منافع کا رجحان رہے گا ۔کسی محفل میں شرکت متوقع ہے ماضی میں کسی چیز پر محنت کر رہے تھے تو اس کا مثبت نتیجہ آپ کو ملے گا۔ دوست مددگاررہیں گے۔ ہمراض ،ایڈوائزر کے ساتھ دل کی بات کرنے کا موقع ملے گا۔ مالی طورپرطور پر یہ ہفتہ آپ کے لیے بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔ اوروہ افراد جو کسی سے ناراض ہیں یا روٹھے ہوئے ہیں دوسروں سے اپنے تعلقات کو بہتر کرنے کا موقع ملے گا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا واحد”19دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
برج سنبلہ (Virgo Weekly Horoscope In Urdu)
آپ نے اس ہفتےکے آغاز میں تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرنا ہے کیونکہ رکاوٹیں رہیں گی۔ بہت سارے معاملات کو لے کر نا امیدی ،مایوسی پیدا ہو سکتی ہے۔ جس میں رشتہ دار، سسرال ، تعلقدار بھی شامل ہیں۔ وراثت کے معاملات سر ا ٹھا سکتے ہیں۔ نوکری پیشہ افراد کی ذمہ داریوں میں اچانک اضافہ بوجھ کی کیفیت کو پیدا کرے گا۔ ڈاکٹر کے پاس جانا پڑ سکتا ہے، دوران سفرمحتاط رہنا ہوگا ۔ چالاک افراد سے بھی محتاط ر ہیں۔آپ کا خرچہ ضرورت سے زیادہ ہو سکتا ہے ۔اس ہفتے کے آغازمیں ہوسکتا ہے۔ آپ کے لہجے میں تلخی دوسروں کی دل آزاری بھی کرسکتی ہے۔ بہرحال یہ کیفیت اس ہفتےکے پہلے دوسے ڈھائی دن کے اندر رہے گی۔ لیکن درمیانی حصے میں قسمت آپ کا ساتھ دے رہی ہے ۔ رکے ہوئے کام تسلسل سے ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ قابلیت میں اضافہ ہو گا۔ بیرون ملک سفر میں بہتری کے امکانات ہیں۔ والد کی مدد شامل حال رہے گی ۔ اندرون سفر فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ پڑوسیوں سے بھی فائدہ ملنے کی امید ہے۔ بہن بھائیوں سے تعلقات بہتررہیں گے۔ بس کسی سے لڑائی جھگڑا مت کیجئےگا۔ ہفتے کا اختتام آپ کے لیے عزت کو بڑھا رہا ہے۔آپ کی شناسائی کو لوگوں کی نظروں میں بڑھاتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔کام کاج کاروبارمیں خرچہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کہیں پرسرمایہ کاری کر رہے ہیں تو بغیر پلانگ کے ایسا کرنا آپ کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا۔ گھریلو ذمہ داریوں میں اضافہ رہے گا۔ ہفتے کے اختتام میں گھرمیں کسی تقریب کااہتمام کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ازدواجی زندگی کے معاملات پہ ذرا نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔آپ کا شریک حیات بلاوجہ آپ سے روٹھ سکتا ہے بچوں کی صحت پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ گھر کے اندر ایک بیماری کا آنا نظر آتا ہے تو اپنی پوری فیملی کا صدقہ خیرات ضرورنکالیے گا۔اورخاص طورپہ گھر میں موجود بزرگ جن کی عمر پچاس سال سے زائد ہے ان کی صحت کا بہت زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے ۔سنی سنائی باتوں پر یقین مت رکھیے گا۔ دوستوں پراندھا اعتماد نہ کریں دھوکہ مل سکتاہے ۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا ودود ” 20 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا ۔
برج میزان (Libra Weekly Horoscope In Urdu)
اس ہفتہ کے آغاز میں ہی دوسرے لوگ آپ کے لیے مدد گار رہیں گے اگر کسی سے بھی کوئی کام لینا ہے تو آپ کے لیے فائدہ رہے گا ۔اوروہ افراد جو اپنی کمائی روزانہ کی بنیاد پرکرتے ہیں، آپ کے لیے اس ہفتے کاآغاز بہتر رہے گا۔ ازدواجی زندگی کے معاملات پرسکون رہیں گے ۔ شریک حیات کے ساتھ مستقبل کے حوالے سے کچھ پلانگ کر تے دکھائی دیتے ہیں ۔ آپس کے تعلقات میں جو رنجشیں ہیں اس کو ختم کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں او رکسی کے ساتھ کوئی کام شروع کرنے جا رہے ہیں اس میں بھی ہفتے کے پہلے دو دن آپ کے لیے بہتر ثابت ہو سکتے ہیں۔ کام کاج کاروبارمیں تیزی رہے گی۔ آپ کے مزاج میں سنجیدگی کا پہلو پایا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ سیر و تفریح کی طرف بھی توجہ جاتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ اوروہ افراد جو غیر شادی شدہ ہیں آپ کی شادی کی بات چیت چلنے کے امکانات پائے جاتے ہیں ۔اس ہفتے کا درمیانی حصہ برج میزان والوںکے لیے انتہائی دشوار گزار ثابت ہو سکتا ہے ۔ اچانک سے خرچہ بڑھ جائے گا ۔ نا امیدی مایوسی کی کیفیت بڑھ سکتی ہے ۔بنے بنائے کام بالکل رک سکتے ہیں یا تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں ۔بہرحال اچھی بات یہ ہے کہ اس ہفتے کا اختتام آپ کے لیے بہتر ہوگا۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ کہیں پہ بھی کوئی بات نہیں بن رہی تو اس کو چھوڑ دیں اس معاملے میں اگر تھوڑا سا بھی صبراور انتظار کر لیا تو ہفتے کا اختتام کاموں کے لیے بہتر ثابت ہو گا ۔وہ رکے ہوئے کام انجام پذیر ہوجائیں گے ۔والدین کی طرف سے مدد مل سکتی ہے۔ قابلیت میں اضافہ، بیرون ملک سفر کے حوالے سے بہتری نظر آتی ہے ۔ کوئی خواب دیکھیں تو اس کی تعبیر ضرورمعلوم کیجیے گا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے :یا حادی”20 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
برج عقرب (Scorpio Weekly Horoscope in Urdu)
اس ہفتے کی آغازابتدا میں بیماریاں، رکاوٹیں،روگ، دکھ، تکلیف،قرض کےمعاملات کی وجہ سے پریشان ہوسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ خرچہ بڑھ جانا ،تنہائی، اکیلا پن محسوس ہوسکتا ہے۔میل جول تعلقات میں بھی مشکلات آ سکتی ہیں۔ کام اچانک بگڑ سکتے ہیں ،لڑائی جھگڑے کا اندیشہ پایا جا رہا ہے، چوری چکاری کے اندیشوں کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا، قانونی معاملات سراٹھا سکتے ہیں ۔ کوئی جرمانہ عائد ہو سکتا ہے تو جناب اس کا آغاز بہت خطر ناک ہے اس کو آپ گھر میں رہ کر گزار لیں یا کوئی بہت ضروری کام ہے تو سوچ سمجھ کے بغیر مشاورت کے مت کیجئے گا۔ اس ہفتے کے درمیانی حصے کا انتظار کر لیجئے گا کیونکہ اس ہفتے کے دمیانی حصے میں بہت سے معاملات میں پیدا ہونے والی پیچید گیوں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی ۔ آپ کے مزاج میں خود اعتمادی پیدا ہوگی ۔ سوچ مثبت ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کے امکانات بھی نظر آتے ہیں۔ازدواجی زندگی کے معاملات پرسکون ہوں گے ۔آپ کا شریک حیات مددگاراورمعاون ثابت ہوگا مالی معاملات میں بہتری آئے گی۔لیکن ہفتے کے اختتام کی بات کی جائے تو دبارہ وہی خرابیاں پیدا ہوتی دکھائی دے رہی ہیں جو ہفتے کے آغاز میں تھیں ۔ان سب سے بچنے کیلئے اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا اول”37 اول آخر14 دفعہ درو د پاک کیساتھ پڑھیے گا ۔سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا۔
برج قوس (Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu)
برج قوس ابتدائی طور پریہ ہفتہ آپ کی چھٹی حس کو بہت زیادہ تیز کر رہا ہے کہ ہر خطرےکو آنے سے پہلے پہچان جائیں گے۔ اوراس کے مطابق اپنا لائحہ عمل ترتیب دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔آپ کاعقل و شعور بیدار رہے گا. دوسروں کے ساتھ تعلقات کے معاملات میں بہتری نظر آتی ہے۔خواہشات پوری ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں ۔کام کاج کاروبار میں منافع کا رجحان رہے گا۔ مزاج ذرا عاشقانہ رہے گا ہو سکتا ہے کہ محبوب سے بھی آپ کی ملاقات ہو جائے ۔ طالبعلموں کی تعلیمی سرگرمیوں میں اضافہ دکھائی دیتا ہے کہ ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے تعلیم پرتوجہ رہے گی ۔ تھوڑا سا بوجھ اوردباؤ رہ سکتا ہے لیکن الحمدللہ طلبا ء کیلئے یہ ہفتہ بہتر ثابت ہوگا اساتذہ سے ملاقات رہے گی۔ روحانیت کے شوق میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے ۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کی مشکلات کو بڑھائے گا۔ اس میں خرچہ بڑھ سکتا ہے۔ اگر کسی سے قرض لیا ہے تو وہ دشواری بھی پیدا ہو سکتی ہے کہ ان کی طرف سےپیسے واپس لوٹا نے کا مطالبہ سامنے آ سکتاہے ۔ پھرانجانہ ڈر خوف آپ کو سونے نہیں دے گا۔ نیند نہ آنے کی بیماری سراٹھا سکتی ہے ۔ تنہائی، اکیلا پن پیدا ہو سکتا ہےتعلقات میں کسی کے ساتھ ناراضگی پیدا ہونے کا خدشہ پایا جاتا ہے ۔ ہفتے کے آخر میں آپ کو ان تمام خرابیوں سے جھٹکار ملے گا ۔ صحت بہتر ی کی طرف جائےگی ۔ خریداری ،شاپنگ پرآپ کی توجہ رہے گی۔ سیرو تفریح گھومنے پھرنے کا پلان بھی بنتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ متوقع ہے کہ آپ کے سسرال والے ملنے کے لیے آپ کے گھر تشریف لے آئیں یا آپ کے گھرمیں کوئی تقریب کا اہتمام ہو یاگھر والے ملنے کے لیے سسرال کی جانب رخ کر لیں تو بہرحال اس ویک اینڈ پر ہلہ گلہ رہے گا۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا ولی”46 بار اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا۔
برج جدی (Capricorn Weekly Horoscope In Urdu)
ہفتے کی ابتداء اور آغاز گھریلو ذمہ داریوں سے ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے گھر کی تزئین و آرائش مرمتی کام صفائی ستھرائی اپنی ذاتی گاڑی کی مرمت کروانے کا موقع ملے گا ۔متوقع ہے کہ گھرمیں کسی تقریب کا اہتمام بھی ہوگھر میں کوئی دعوت آپ رکھ لیں ۔ اورآپ کی والدہ کے ساتھ تعلقات بھی بہتررہیں گے۔ کچھ افراد جو کوئی سواری لینا چاہ رہے ہیں ان کے لیے آسانی رہےگی۔ کوئی جائیداد خریدنا چاہ رہے ہیں اس طرف بھی رجحان رہتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ گھر کے لیے کچھ مہنگی چیزیں خریدنے میں کامیاب رہیں گے۔ اس ہفتے کا آغازان افراد کے لیے بہترین رہے گا۔جو بے روزگار ہیں روزگار کے بہترمواقع ہو سکتے ہیں۔ ترقی کے حوالے سے چیزیں بہتررہتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔اس ہفتے کا درمیانی حصہ محبت کرنے والوں کے لیے بہتری رہے گی۔دوستوں سے ملاقات متوقع کسی تقریب میں شرکت ہو سکتی ہے۔کاروباری معاملات میں منافع کارجحان رہے گا۔ وہ افراد جوکسی وجہ سے کوئی صحت کے مسائل سے گزر رہے تھے تو صحت کے حوالے سے بہتر ی ہے ۔البتہ خوش خوراکی سے ذرا پرہیز کیجیے گا ۔ہفتے کے آخرمیں دوبارہ سے صحت بگڑتی ہوئی یا خراب ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے اگر غفلت کا آپ مظاہرہ کرتے ہیں اخراجات میں بھی اضافہ رہے گا اور ہو سکتا ہے کہ کسی سے ملنے کو دل نہ کرے نہ کسی سے بات چیت کرنے کو دل کرے اپنا کمرہ بند کر کے یا گاڑی لیکر کسی ویرانے میں چلے جائیں تو ان سب معاملات سے بچنے کیلئے اللہ تعالی کا ایک نام “یا ماجد “اول و آخر14 مرتبہ درود شریف کیساتھ پڑھئے گا ۔پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالئے گا ۔
برج دلو (Aquarius Weekly Horoscope in Urdu )
ابتدائی طور پر متوقع ہے کہ اندرون سفرکا موقع ملے ۔اس ہفتے کا آغاز آپ کے لیے انتہائی مصروف کن رہے گا کہ شایداپنی ذات کے لیے وقت نکالنا تھوڑا سا مشکل ہو جائے ،نہ کھانےکا ہوش نہ پینے کا ہوش نیند بھی شاید آپ کی پوری نہ ہو بلکہ آپکے بڑے اور بزرگ آپ سے نالاں ہوں گے کہ آپ ان کو وقت ہی نہیں دے رہے گھر والے بھی ناراض ہوں گے کہ آپ کے پاس ہمارے لیےوقت ہی نہیں ہے آپ چاہے میل ہیںچاہے فی میل ہیں کسی فہمی کا شکار ہو سکتے ہیں کوئی نہ کوئی الجھن ضرور آپ کو پریشان کر سکتی ہے بہتر ہے کہ گفتگو کر لینے سے اس الجھن کو اب دور کر سکتے ہیں۔بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات بہتر رہیں گے ہو سکتا ہے پڑوسیوں کے ساتھ ملاقات ہو ۔ اور کسی بیمار کی تیمارداری کرتےہوئے بھی نظر آتے ہیں ۔بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے تاخیر کاسماں پیدا ہو سکتا ہے اور جو افراد اعلی تعلیم کے حصول کے لیےجدوجہد محنت کر رہے ہیں آپ کے لیے بھی تھوڑا سا آغاز مشکل ثابت ہوگا ۔والد کے ساتھ بے ادب ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ان کی صحت پر خصوصی توجہ دیجیے گا۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کی گھریلو ذمہ داریوں میں اضافہ کرے گا۔ بے روزگار افراد کے لیے بہتر روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ترقی کے حوالے سے کچھ خبر یا نوکری کی تبدیلی کرنا چاہ رہے ہیں اس میں آسانی ہوگی ۔ رہائش کی تبدیلی بھی متوقع ہے۔ ذاتی گاڑی کی مرمت کروانے کا موقع ملے گا۔ اس ہفتے کا اختتام آن لائن ٹریننگ میں دلچسبی رکھنے والوں کے لیے منافع پیداکر سکتا ہے کہیں سے کوئی ایسی سپورٹ مل سکتی ہے جو انعام سے کم نہ ہوگی ۔ کاروباری معاملات میں منافع کا رجحان رہے گا.ہفتے کے اختتام پر کسی تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں دوست مددگار معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا مجیب ” 55دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا ۔
برج حوت (Pisces Weekly Horoscope In Urdu)
ہفتہ کے بتدائی وقت میں دل کی بات کرنے کا موقع ملے گا ۔رشتہ داروں سے ملاقات متوقع ہے۔ بڑوں کے ساتھ جو بھی ذمہ داری بہتر انداز سے انجام دیں گے۔آپ کی گفتگو بڑی میٹھی ہوگی اپنے مطلب کی بات کر کے اپنا کام نکلواتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔مالی طور پر بھی بہتری ہے کہیں نہ کہیں سے پیسے آ رہے ہیں ۔ اثاثہ جات میں اضافہ متوقع طور پہ دکھائی دیتا ہے اور اپنی عقل استعمال کرتے ہوئے تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے کچھ جو الجھنوں کو سلجھاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ صحت کو لے کر کسی اچھے طبیب سے رابطہ ہو سکتا ہے ۔اس ہفتے کا درمیانی حصہ میں سفر کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ مصروفیت بڑھ جائے گی کہ اپنی ذات کے لیے وقت نکالنا مشکل ہو جائے گا ۔رکے ہوئے کام انجام پذیر ہو جائیں گے۔ والدین کے لیے تھوڑا سا مشکل رہے گا۔ والد کی صحت کا بہت زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے اور کاموں میں شاید تسلسل نہ ہو۔ آپ کی مصروفیت اتنی زیادہ ہو جائے گی کہ ایک وقت میں جب چار چار پانچ پانچ کام کریں گے تو کوئی بھی کام آپ پورا نہیں کر سکتے ۔ ایک وقت میں ایک کام ہی بہتر انداز میں کر لیں تو اتنا ہی کافی ہوتاہے ۔ہفتہ کے اختتام پر مہمان ،رشتہ دار آپ کے گھر آ سکتے ہیں ۔بچوںکے دوست بھی گھر آتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کا محبوب بھی ملنے کے لیے آپ کے گھر آ جائے یا ایسا شخص جس کا دیدار آپ ایک طویل عرصے سے کرنا چاہ رہے ہیں۔ کاروباری افراد کے لیے بہرحال یہ ہفتہ کافی بہتر رہے گا۔ اللہ تعالی کاایک ٹام ہے “یا والی” اول و آخر درود شریف کیساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا ۔