آج کی تاریخ

یوکرین کی پہلی خاتون وزیر اعظم بننے کی راہ؟ زیلنسکی نے یولیا سویریڈینکو کو نامزد کر دیا

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے موجودہ وزیر معیشت اور نائب وزیراعظم یولیا سویریڈینکو کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کر دیا ہے۔ اگر پارلیمنٹ نے منظوری دے دی تو یولیا یوکرین کی پہلی خاتون وزیراعظم بن جائیں گی۔
صدر زیلنسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ نئی حکومت جلد عوام کے سامنے اپنا ایکشن پلان پیش کرے گی۔ انہوں نے یولیا سویریڈینکو کے ساتھ ملاقات میں اقتصادی اصلاحات، سماجی فلاحی پروگرامز میں توسیع اور مقامی ہتھیار سازی کے موضوعات پر بات چیت کی۔
39 سالہ یولیا نے حال ہی میں امریکہ کے ساتھ معدنیات کے ایک اہم معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا، جو واشنگٹن اور کیف کے تعلقات میں تناؤ کا باعث بنا۔ ان کی سیاسی صلاحیتوں اور عالمی سطح پر اثر و رسوخ نے انہیں اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار بنایا ہے۔

اگر پارلیمنٹ نے منظوری دے دی تو وہ موجودہ وزیراعظم ڈینس شمیہال کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ یاد رہے کہ یولیا سویریڈینکو کو روس کے حملے سے کچھ پہلے وزارت معیشت کا قلمدان سونپا گیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں