آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

یوٹیوب اور ٹرمپ کے درمیان 24.5 ملین ڈالر کا تصفیہ، معطل اکاؤنٹ بحالی کے بعد نیا معاہدہ

واشنگٹن: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ 24.5 ملین ڈالر کے تصفیے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

یہ مقدمہ اس وقت سامنے آیا جب 6 جنوری 2021 کو کیپٹل ہل پر حملے کے بعد ٹرمپ کا یوٹیوب اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کی مالک کمپنی “الفابیٹ” اس معاہدے کے تحت 22 ملین ڈالر ایک غیر منافع بخش ادارے “ٹرسٹ فار نیشنل مال” کو دے گی، جو وائٹ ہاؤس میں نئے بال روم کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ 2.5 ملین ڈالر دیگر شراکت دار تنظیموں اور افراد میں تقسیم ہوں گے، جن میں امریکن کنزرویٹو یونین بھی شامل ہے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا کی دیگر بڑی کمپنیاں بھی ٹرمپ کے ساتھ مالی تصفیے کر چکی ہیں۔ رواں سال جنوری میں فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے 25 ملین ڈالر، جبکہ ایک ماہ بعد پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے 10 ملین ڈالر میں معاملات طے کیے تھے۔ اب یوٹیوب بھی اسی فہرست کا حصہ بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے طویل عرصے تک بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر قدامت پسند آوازوں کو دبانے اور سیاسی جانبداری کا الزام عائد کیا تھا۔ تاہم اب بیشتر کمپنیاں تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہیں اور ٹرمپ کے اکاؤنٹس بحال کیے جا چکے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں