Post Views: 144
لاہور: ضلع کچہری نے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف “ڈکی بھائی” کی رہائی کے لیے پروانہ جاری کر دیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے حکم دیا کہ اگر ڈکی بھائی کسی اور مقدمے میں مطلوب یا ملوث نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو باضابطہ اطلاع بھی بھیج دی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ پیر کو جوئے کی ایپلیکیشنز کی پروموشن کے مقدمے میں 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے بدلے یوٹیوبر کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔
سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایسے نوعیت کے کیسز میں ضمانت نہ ہونا غیر معمولی بات ہوتی۔






