Post Views: 45
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 14 اگست کو قوم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی سے اپنی وابستگی کا بھرپور اظہار کرے گی۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ یوم آزادی خوشی اور جشن کا دن ہے، جس میں پوری قوم آزادی کی خواہش اور عزم کا پیغام دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام سڑکوں پر ہوں گے اور قومی جشن میں شریک ہوں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ پوری قوم متحد ہے، اور یہ دن خوشی کا دن ہے، احتجاج کا نہیں۔