Post Views: 31
اسلام آباد: یوم آزادی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے کارکنان کو خصوصی رہنمائی فراہم کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے جشنِ آزادی کے سلسلے میں اسلام آباد میں ایک ریلی کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس کی قیادت پی ٹی آئی کے صدر عامر مغل کریں گے۔
یہ ریلی رات 9 بجے زیرو پوائنٹ سے روانہ ہوگی۔ عامر مغل نے ہدایت دی ہے کہ تمام شرکا ایک ہاتھ میں پاکستان کا پرچم اور دوسرے ہاتھ میں پی ٹی آئی کا پرچم اور عمران خان کی تصویر اٹھائے ہوئے شریک ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی کے مطابق اس موقع پر کوئی احتجاج نہیں کیا جائے گا بلکہ صرف جشنِ آزادی کی خوشیاں منائی جائیں گی۔