آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

یومِ شہدائے پولیس: وزیراعظم کا بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین، پولیس ہر شہری کا فخر قرار

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر کہا ہے کہ وطن عزیز کے کونے کونے میں خدمات انجام دینے والا ہر پولیس افسر پوری قوم کا فخر ہے، چاہے وہ گوادر کے ساحلی علاقے ہوں یا گلگت بلتستان کے بلند و بالا پہاڑ۔
اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے ان بہادر اہلکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جو ملک میں امن کے قیام کے لیے ہر موسم اور ہر حالت میں اپنے اہل خانہ سے دور رہ کر جان کی پروا کیے بغیر ڈیوٹی پر مامور رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ان شہداء کے عظیم خاندانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے قوم کے مستقبل کی خاطر اپنی خوشیاں قربان کیں۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک پولیس کے 8 ہزار سے زائد افسران و جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، جو فرنٹ لائن پر کھڑے ہو کر قوم کی حفاظت کرتے رہے۔ رحیم یار خان میں حالیہ کارروائی میں ایلیٹ فورس کے 5 جوانوں کی قربانی اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس کا ہر شہید ہمارا فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ قابلیت کا اعتراف بین الاقوامی سطح پر بھی کروایا ہے، اور ورلڈ پولیس سمٹ 2025 میں جیتے گئے میڈلز اور ایوارڈز اس کی زندہ مثال ہیں۔ امن و امان قائم رکھنے کے لیے پولیسنگ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہایت خوش آئند ہے، جس سے عوام کی حفاظت مزید مؤثر بنائی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چاروں صوبوں میں انسداد دہشت گردی فورسز کے قیام، افواج پاکستان و رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں، اور قدرتی آفات میں پولیس کا کردار نہایت اہم رہا ہے۔ ان اقدامات کے نتیجے میں نہ صرف عوام کا اعتماد بحال ہوا بلکہ پولیس کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران پولیس نے دہشت گردی کے خلاف کئی کامیاب آپریشنز انجام دے کر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ گوادر سے لے کر گلگت تک پولیس کے ہر سپاہی پر ہمیں فخر ہے جو ملک کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مستعد رہتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں