آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

یومِ استحصالِ کشمیر: وفاقی وزرا کی بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت، کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر وفاقی وزرا نے بھارت کی 5 اگست 2019 کی یکطرفہ اور غیر قانونی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ 5 اگست تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جس دن بھارت نے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے، اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جانا چاہیے۔
عطاء تارڑ نے بھارت کو دنیا کے سامنے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اس پر سنجیدہ نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھی اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ بھارت گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو پامال کرتا آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے اقدامات کے بعد بھارت نے کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے میڈیا پر پابندیاں، سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں، اور آبادیاتی تبدیلی جیسے اقدامات کیے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کے لیے تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی اس موقع پر کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے آئینی، سیاسی اور انسانی حقوق کو روندنے کی کوشش کی، جسے تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہر سطح پر کھڑا ہے۔
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 5 اگست کا دن کشمیریوں پر ایک اور ظلم کا دن تھا، جس میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے دو حصوں میں بانٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل بین الاقوامی اصولوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے بھارتی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ کشمیری مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس کے لیے انتخابی حلقہ بندیوں میں تبدیلی، غیر ریاستی افراد کو ڈومیسائل جاری کرنا، اور زمینوں کی ملکیت دینا شامل ہے۔
وفاقی وزیر نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت کی زیادتیوں کا نوٹس لیں اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنائیں۔
وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کو اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور دنیا بھر کے باشعور عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے غیر قانونی قبضے کو قائم رکھنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
بلال کیانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عالمی فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
وفاقی وزیر خالد حسین مگسی نے بھی کہا کہ بھارت کا اقدام بین الاقوامی قوانین کے برخلاف ہے، اور پاکستان ہر سطح پر کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
تمام وزرا نے کشمیریوں کی قربانیوں، ثابت قدمی اور جذبہ حریت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دلوانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں