آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

ایم این ایس یوای ٹی : رجسٹرارکےسرکاری خطوط چھپانےکی واردات، کمشنرکی وی سی کووارننگ

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے گزشتہ ایک دہائی سے زائد رجسٹرار کی کرسی پر عارضی قابض رہنے والے ڈاکٹر محمد عاصم عمر کی نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور سرکاری خطوط کو چھپائے جانے کی ایک اور مثال سامنے آگئی ہے جس کی بابت کمشنر ملتان ڈویژن کی جانب سے وائس چانسلر محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کو 13 فروری 2025کو ایک وارننگ لیٹر جاری کیا گیا جس کے مطابق محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کو دو بار 30 جنوری 2025 اور یکم فروری 2025 کو کمشنر آفس ملتان ڈویژن ملتان میں ترقیاتی سکیموں کے جائزے کے حوالے سے اجلاس کے انعقاد پر بلایا گیا مگر غیر قانونی رجسٹرار ڈاکٹر محمد عاصم عمر کے ان خطوط کو چھپائے جانے اور وائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران کو اس بابت آگاہ نہ کرنے کی وجہ سے ان دو اجلاس میں ادارے کے وائس چانسلر، رجسٹرار یا ان کا کوئی نمائندہ شریک نہ ہوا جس پر کمشنر ملتان نے اس غفلت کا انتہائی سختی سے نوٹس لیا اور displeasure کا وارننگ لیٹر جاری کیا گیا تاکہ وائس چانسلر محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان مستقبل میں محتاط رہیں اور کمشنر ملتان ڈویژن ملتان کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر عمل پیرا ہوں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں