آج کی تاریخ

یاسمین راشد کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت مسترد

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کے 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ مقدمات تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ سے متعلق ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلے میں کہا کہ دونوں مقدمات کے فیصلوں کے بعد ضمانت کی درخواستیں غیر مؤثر ہو چکی ہیں۔
واضح رہے کہ یاسمین راشد کو دونوں مقدمات میں دس، دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں