آج کی تاریخ

ہکلہ انٹرچینج پر شہید پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ مظفرگڑھ میں ادا

ہکلہ انٹرچینج پر شہید پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ مظفرگڑھ میں ادا

ہکلہ انٹرچینج اسلام آباد پر مظاہرین کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل مبشر کا جسد خاکی مظفرگڑھ پولیس لائن پہنچا،،پولیس لائن میں کانسٹیبل مبشر کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی،،نمازجنازہ میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ اور اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجراہ،لیگی ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ،پولیس افسران،اہلکاروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب جنوبی محمد کامران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کچھ دیگر افسران اور اہلکار بھی ڈیوٹی کے دوران زخمی ہوئے ہیں،،پولیس قوم کیساتھ ہے اور فرض کی ادائیگی کی خاطر کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی.پولیس ذرائع کیمطابق جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی بیوی اور والدہ کینسر کی مریضہ ہیں. جبکہ شہید کانسٹیبل مبشر کی ایک بیٹی تھیلیسیمیا کے مرض کا بھی شکار ہے.

شیئر کریں

:مزید خبریں