آج کی تاریخ

نیتن یاہو کی غزہ سے ایک اسرائیلی مغوی کو لانے پر 50 لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش

ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کا غزہ سے انخلا شروع،وجہ سامنے آگئی

حماس کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے یہ علی الاعلان کیا جانے والا سب سے بڑا انخلا ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ سے ہزاروں فوجیوں کو واپس بلانا شروع کردیا۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ غزہ کی پٹی سے ہزاروں فوجیوں کو عارضی طور پر واپس بلایا جارہا ہے۔ اسرائیلی فوج نے وجہ یہ بیان کی کہ تین ماہ سے جاری جنگ میں اسرائیلی معیشت کے نقصان میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کم از کم دو بریگیڈز کے ریزرو فوجیوں کو اسی ہفتے گھر بھیج دیا جائے گا۔
ایک بریگیڈ میں فوجیوں کی تعداد 4 ہزار تک ہوسکتی ہے، اور چونکہ اسرائیلی فوج نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ اس نے غزہ میں کتنے فوجی تعینات کیے ہیں، اس لیے یہ واضح نہیں کہ اس انخلا کے بعد وہاں کتنی فوج بچے گی۔مزید برآں، اسرائیل تاحال حماس کو ختم کرنے کے اپنے جنگی اہداف حاصل کرنے اور اپنے 100 سے زیادہ قیدیوں کو چھڑانے میں ناکام رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں