لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد

تازہ ترین

ہر ہفتے فون کو ری اسٹارٹ کرنے کے فائدے

آج کے دور میں اسمارٹ فون کے بغیر زندگی کا تصور کرنا مشکل ہو چکا ہے، مگر اکثر افراد ایک اہم عادت کو نظر انداز کرتے ہیں جو فون کی کارکردگی اور زندگی کو متاثر کر سکتی ہے — اور وہ ہے وقتاً فوقتاً فون کو بند کرنا۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ 50 فیصد سے زائد افراد کبھی بھی اپنے اسمارٹ فون کو بند یا ری اسٹارٹ نہیں کرتے، جو کہ طویل مدت میں ڈیوائس کی کارکردگی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون کو ہفتے میں کم از کم ایک مرتبہ بند اور دوبارہ آن کرنے سے نہ صرف ڈیوائس کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے بلکہ بیٹری کی عمر بھی بڑھتی ہے۔
ری اسٹارٹ کرنے سے کیشے صاف ہو جاتا ہے اور وہ ایپس بھی بند ہو جاتی ہیں جو پس منظر میں غیر ضروری طور پر چل رہی ہوتی ہیں، جس کے باعث فون سست پڑ جاتا ہے۔
اس عمل سے “میموری لیک” جیسے عام ایرر سے بھی بچا جا سکتا ہے، جس کے تحت ایپلیکیشنز میموری ریلیز نہیں کرتیں اور فون کی رفتار متاثر ہوتی ہے۔
فون بار بار خود بخود ری اسٹارٹ ہونے، میموری کے غیر معمولی استعمال اور ایپس کے بغیر کھلے ہونے کی صورت میں میموری لیک کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق بیٹری کی لمبی عمر کے لیے بھی فون کو وقفے سے بند کرنا فائدہ مند ہوتا ہے، کیونکہ ہر بیٹری کا محدود چارجنگ سائیکل ہوتا ہے، جو بار بار فل چارج اور مکمل ڈسچارج کے بعد کمزور ہو جاتا ہے۔
اس لیے اگر آپ اپنے اسمارٹ فون کو طویل عرصے تک بہتر کارکردگی کے ساتھ استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو ہفتے میں کم از کم ایک بار فون کو بند کرنا معمول بنائیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں