ماہرین کے مطابق روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینا نہ صرف مجموعی صحت بلکہ دل کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دن میں کم از کم 5 گلاس پانی پینے سے ہارٹ اٹیک کے خطرے میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔
اگرچہ پانی اور ہارٹ اٹیک کے درمیان براہِ راست تعلق سائنسی طور پر مکمل ثابت نہیں ہوا، تاہم یہ واضح ہے کہ پانی خون کو گاڑھا ہونے سے بچاتا ہے، جس سے خون جمنے اور دل کے دورے کا خطرہ بڑھتا ہے۔
پانی بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے، جو دل کی صحت کے لیے نہایت اہم ہے۔ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو تو دل کو خون پمپ کرنے میں آسانی ہوتی ہے اور یوں دل پر دباؤ بھی کم ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق ایک صحت مند بالغ فرد کو روزانہ 8 سے 10 گلاس پانی پینا چاہیے، تاہم دل کی حفاظت کے لیے صرف پانی کافی نہیں، متوازن غذا، باقاعدہ ورزش، پرسکون نیند اور ذہنی دباؤ پر قابو پانا بھی ضروری ہے۔
