Post Views: 16
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے دو ججوں کے خطوط نے عدلیہ کے نظام کی حقیقت سامنے لا دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک سیلاب کی لپیٹ میں ہے اور اس دوران حکومتی رہنما عالمی دورے پر ہیں۔
انہوں نے اختر مینگل کے جلسے پر حملے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اس دہشت گردانہ کارروائی کے خلاف کوئی محب وطن نہیں ہو سکتا، شہدا کے لیے فاتحہ پڑھنا سب پر لازم ہے۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ 2022 میں جنیوا میں 11 ملین ڈالر آنے کا دعویٰ کیا گیا تھا، مگر یہ رقم کہاں گئی؟ سیلاب کی موجودہ صورتحال میں انسانوں کے ساتھ مویشی بھی خطرے میں ہیں، اس وقت حکومتی رہنما عالمی دورے کر رہے ہیں اور ملک میں سیلاب زدگان کی صورتحال مخدوش ہے۔