آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

ہائر ایجوکیشن کمیشن بجٹ بحران کا شکار، ماہرین کا تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: ملک میں جاری معاشی بحران کے باعث ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) شدید مالی مشکلات کا شکار ہے، مہنگائی اور آپریشنل اخراجات میں ہوشربا اضافے کے باوجود مالی سال 2025-26 میں ایچ ای سی کا ترقیاتی بجٹ صرف 39 ارب 48 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے، جو گزشتہ سالوں کے مقابلے میں نمایاں کمی ظاہر کرتا ہے۔
تعلیمی ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کی بگڑتی صورت حال کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ملک میں “تعلیمی ایمرجنسی” نافذ کی جائے تاکہ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آ سکیں اور قومی ترقی کا راستہ ہموار ہو۔
ذرائع کے مطابق، حکومت نے 140 جاری اور 12 نئی اسکیموں کے لیے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت محدود فنڈز مختص کیے ہیں۔ ان منصوبوں میں غیر ملکی طلبا کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ، مختلف جامعات کی اپ گریڈیشن، اسپورٹس اکیڈمیز کا قیام، اور یوتھ اولمپکس جیسے منصوبے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، فل برائٹ اسکالر شپ پروگرام کے تیسرے مرحلے، اوورسیز ایم فل/ایم ایس اسکالرشپ، پاک-امریکہ نالج کوریڈور اور پاک-کوریا نیوٹریشن سینٹر کے لیے بھی مختصر رقم رکھی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2018 میں ترقیاتی بجٹ 46.23 ارب روپے تھا، جو اب سات سال بعد گھٹ کر 39.48 ارب رہ گیا ہے، جو تعلیم دشمنی کے مترادف ہے۔
تعلیمی ماہرین نے موجودہ دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایچ ای سی کا بجٹ فوری طور پر بڑھانے اور ملک گیر سطح پر تعلیمی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تعلیمی نظام کو تباہی سے بچایا جا سکے.

شیئر کریں

:مزید خبریں