دنیا آجکل گوبل ویلیج بن چکی ہے ۔ ایک طرف لوگ لاکھوں روپے کے ویزے لگوا کر ڈالرز کمانے ملازمت کیلئے یورپی ممالک چلے جاتے ہیں دوسری طرف اپنے ملک میں رہ کر آج کے دور میں ڈالرز کمانا انتہائی آسان ہوچکا ہے۔ ٹیکنالوجی نے یہ سب آسان کر دیا ہے ۔آن لائن کمائی کیلئے اپنے قارئین کو ڈیلی قوم پر نت نئے طریقے بتائے جائیں گے اس کے ساتھ ساتھ یہ آگاہی بھی دی جائے گی کہ آن لائن فراڈ سے بچنے کیلئے کیا تدابیر اختیار کی جائیں ۔ سب سے پہلے یہ جان لیں کہ آن لائن کمائی کتنے طریقوں سے ہوتی ہے۔ پھر اپنے من پسند طریقے کا انتخاب کیجئے اور گھر بیٹھے ڈالرز میں پیسہ کمانا شروع کر دیں ۔
میں یہا ں ان کمائی کے طریقوں کو مختلفحصوں میں تقسیم کرونگا ۔
پہلا فری لانسنگ (Freelancing)
دوسرا کانٹینٹ کریئشن(Content Creation)
تیسرا ڈیجیٹل ما رکیٹنگ (Digital Marketing)
فری لانسنگ (Freelancing)
آن لائن کمانے کیلئے سب سے پہلا طریقہ فری لانسنگ ہے ۔ اس طریقے سے پیسہ کمانے کیلئے آپ کو کسی بھی ایسے کام میں مہارت ہونی چاہئیے جو آن لائن کیا جا سکے ۔ جیسا کہ کسی کیلئے ویب ڈیزائننگ کر نا ، ویب سائٹ بنانا، ویڈیو ایڈیٹنگ کر نا ،گرافک ڈیزائننگ کرنا وغیرہ یہ چند سکلز ہیں آنے والے وقتوں میں آپ کو دوسری سکلز کے بارے میں بھی بتایا جائے گا ۔
اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ شروع کہاں سے کریں ؟ اگر آپ فری لانسنگ کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ کو یہ کھوج لگا نا ہوگی کہ آپ کے اندر کس ہنر کو سیکھنے کی جستجو ہے بس اس ہنر کو آپ یو ٹیوب سے سیکھنا شروع کریں ساتھ ساتھ وہ پراجیکٹ خود کیلئے تیار کریں جب اس میں کامیابی مل جائے تو وہی سروسز دوسروں کو دینا شروع کردیں ۔
فری لانسنگ کہاں کریں ؟
اپنی سروسز دینے کیلئے آپ بڑے پلیٹ فارمز پر اپنا اکائونٹ بنا سکتے ہیں جیسا کہ فائیور(Fiverr)اپ ورک (Upwork) وغیرہ یہاں دنیا بھر سے لوگ سروسز لیتے ہیں اور سیلرز کو ان کی سروسز کی قیمت ادا کرتے میڈیم کے طور پر یہ ویب سائیٹس اپنا کچھ حصہ رکھ کر سیلرز کو وہ رقم ان کے اکائونٹ میں ٹرانسفر کر دیتی ہیں ۔
کانٹینٹ کریئشن(Content Creation)
جیسے فری لانسنگ کی فیلڈ بہت وسیع ہے ویسے ہی کانٹینٹ کریئشن بھی بہت وسیع فیلڈ ہے ۔ مطلب آپ مواد بناتے ہیں اور گوگل اس پر اشتہار ات کی مد میں آپ کو رقم ادا کرتا ہے ۔ مواد اپلوڈ کرنے کیلئے یو ٹیوب چینل یا ویب سائیٹ کی ضرورت ہوگی ۔
Make Money On YouTube یوٹیوب
یو ٹیوب چینل مفت بنایا جا سکتاہے ۔کسی بھی یوٹیوب چینل کو کامیابی سے چلانے کیلئے سب سے پہلے ایک کیٹگری منتخب کریں ۔ اس پر ایک کیو شیٹ بنا ئیں جس میں یہ درج کریں آپ اس کیٹگری پر کتنی ویڈیوز بنا سکتے ہیں ایسا نہ ہو کے چند ہفتوں بعد اس کیٹگری پر ویڈیوز بنانے میں دکت محسوس ہو اور آپ وہ کام چھوڑ دیں ۔ مسلسل کام کرنے کے ساتھ 1000 سبسکرائبر اور 4 ہزار گھنٹے کا واچ ٹائم مکمل کرنا ہوگا ۔جس کے بعد چینل کی ویری فیکیشن کا عمل مکمل کرنے کے بعد آپ گوگل ایڈ سنس کیلئے اپلائی کر دیں گے ۔عمومی طور پر 3 سے 7 دن میں اپروول کی میل آجائے گی ۔آن لائن کام میں مستقل مزاجی بہت اہمیت رکھتی ہے ۔ ایسا کبھی نہیں ہوتا کہ آپ آئیں کا م شروع کریں اور ڈالرز کی بارش شروع ہوجائے ۔آپ کو مسلسل کوالٹی کانٹینٹ بنا نا ہو گا ۔ ویسے کامیاب یو ٹیوبر بننے کیلئے آپ جتنا منفر کانٹینٹ لائیں گے آپ کی ویڈیوز اتنی جلدی وائرل ہونگی ۔ (مستقبل میں ہم آپ کیساتھ یوٹیوب چینل کے حوالے سے مزید آئیڈیاز بھی شیئر کریںگے) جب آپ کو یو ٹیوب پر عبور حاصل ہو جائے تو یہ سروسز آپ فروخت بھی کر سکتے ہیں ۔
یہ ویڈیوز آپ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی اپلوڈ کر سکتے ہیں مثلاً فیس بک ، ٹک ٹاک وغیرہ ۔ یہ ویب سائیٹس پاکستان میں مونیٹائز تو نہیں ہوتیں لیکن باہر کے ایڈمن بنا کر آپ ارننگ کر سکتے ہیں ۔
Make Money Through Blogging بلاگنگ/ویب سائیٹ
بلاگ یا آرٹیکل لکھ کر پیسے کمانا بالکل آسان ہے ۔ ویب سائیٹ پر کام کرنے کیلئے آپ کو دس ہزار سے لیکر 30 ہزار انوسٹمنٹ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اس کے لئے ہوسٹنگ اور ڈومین کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ڈومین آپ کی ویب سائٹ کا نام ہو گا اور ہوسٹنگ اپنے ڈیٹاکو سٹور کرنے کیلئے جگہ یا میموری کو کہتے ہیں ۔ یہاں بھی کام کرنے سے قبل اچھی خاصی ریسرچ کرنی ہے کہ آپ کس کیٹگری پر زیادہ سے زیادہ مواد لکھ سکتے ہیں اس مواد سے متعلق ویب سائیٹ یا تو خود بنا لیں یا کسی کو پیسے دیکر بنوا لیں ۔بلاگنگ میں اپنی ویب سائٹ پر 25 سے 30 منفرد آ رٹیکلز لکھیں اور ان میں تصاویر کاپی رائٹ فری استعمال کریں ۔ یو ٹیوب پر معلوماتی ویڈیوز دیکھ کر( ایس ای او) کریں ۔ویب سائٹ پر ٹریفک آنا شروع ہو جائے گی۔ 4 یا 5 ہزار قارئین آنے کے بعد آپ کی ویب سائیٹ گوگل ایڈ سنس کیلئے تیار ہے ۔ اپناایڈ سنس اکائونٹ بنائیں اور اپلائی کردیں ۔اپروول ملنے پر اشتہارات کی سیٹنگ کریں اور پوسٹ یا آرٹیکل لکھتے جائیں اور پیسے کماتے جائیں ۔
اگر آپ کی ویب سائیٹ گو گل ایڈ سنس سے اپروو نہیں ہوتی تو آپ ایفیلی ایٹڈ مارکیٹنگ کر سکتے ہیں ۔ وہاں سے کلائنٹ متعلقہ ویب سائٹ پر جا کر خریداری کرینگے تو آپ کو کمیشن ملے گا ۔
ڈیجیٹل ما رکیٹنگ (Digital Marketing)
آج کل ٹیکنالوجی کے دور میں ڈیجیٹل مار کیٹنگ کی اہمیت بہت زیادہ ہے ۔ یہ درا صل انٹر نیٹ کی مارکیٹنگ ہوتی ہے ۔ ڈیجیٹل ما رکیٹنگ سے سوئی سے لیکر کھانے پینے کی اشیا تک فروخت کی جاتی ہیں ۔اپنی سروسز بھی دے سکتے ہیں اور سستے سافٹ ویئر خرید کر مہنگے بھی بیچ سکتے ہیں ۔ ڈیجیٹل ما رکیٹنگ ایک وسیع ٹاپک ہے اس پر تفصیلی تحریر پبلش کرینگے ۔
ابھی فیس بک ایڈ ہی سیکھ لئے جائیں تو آپ اچھی خاصی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں ۔
اس کے علاوہ گوگل ایڈ، ای میل مارکیٹنگ وغیرہ بھی ہے۔