گگومنڈی: بگڑے رئیسوں کی لڑکی کواغوا کرکے ڈیرے پر اجتماعی زیادتی

گگومنڈی(نامہ نگار)بگڑے رئیس زادوں کی اپنے ڈیرہ پرلے جاکرغریب لڑکی سے اجتماعی زیا د تی۔ بااثرملزمان تاحال آزاد،صلح کیلئے متاثرہ لڑکی کے والدپردباؤ،ڈی پی اووہاڑی سے انصاف کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 227۔ای بی کے رہائشی غریب ڈرائیوراصغرعلی کی بیٹی15سالہ (ا۔ب) رات کے کھانے کے بعد اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ گھرکے باہرگلی میں واک کررہی تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل پرسوار سہیل آرائیں اورزوہیب آرائیں زبردستی اسے اغواء کرکے اپنے ڈیرہ پرلے گئے جہاں دونوں ملزمان باری باری لڑکی کواپنی گندی ہوس کانشانہ بناتے رہے لڑکی چیخ وپکارپرجب محلہ کے لوگ وہاں پہنچے توملزمان فرارہوجانے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے تاحال بااثرملزمان کوگرفتارنہیں کیاگیاہے اصغرعلی نے بتایاکہ ملزمان انتہائی بااثرہیں جوصلح کیلئے دباؤڈال رہے ہیں اصغرعلی نے ڈی پی اووہاڑی سے انصاف دلائے جانے کی اپیل کی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں