آج کی تاریخ

گوگل کروم کی فروخت کا امکان، 34.5 ارب ڈالرز کی حیران کن پیشکش

امریکی ریگولیٹرز کے دباؤ کی وجہ سے گوگل ممکنہ طور پر اپنے مقبول کروم ویب براؤزر کی فروخت پر مجبور ہو سکتا ہے۔ پروفلیکسیٹی اے آئی نامی کمپنی نے گوگل کو کروم براؤزر خریدنے کی چونتیس اعشاریہ پانچ ارب ڈالرز کی پیشکش کی ہے، جو اس کی اپنی مالیت اٹھارہ ارب ڈالرز سے تقریباً دوگنا ہے۔ گوگل کروم کی قیمت کا تخمینہ بیس سے پچاس ارب ڈالرز کے درمیان لگایا جاتا ہے۔
پروفلیکسیٹی اے آئی ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی کمپنی ہے جسے اس کا اے آئی سرچ انجن اور نیا اے آئی براؤزر “کومٹ” متعارف کرانے کے لیے جانا جاتا ہے۔ کمپنی کو متعدد وینچر کیپیٹل فنڈز اور دیگر سرمایہ کاروں کی حمایت حاصل ہے جو اس سودے کو مکمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔
گوگل کے خلاف امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے اجارہ داری کے مقدمے میں گوگل کو شکست ہوئی ہے اور جج کی طرف سے یہ تعین ہونے والا ہے کہ گوگل کے خلاف کیا اقدامات کیے جائیں۔ ان اقدامات میں ممکنہ طور پر گوگل کو کروم براؤزر فروخت کرنا پڑ سکتا ہے۔ گوگل کروم دنیا بھر میں ساڑھے تین ارب سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں اور اس کا عالمی براؤزر مارکیٹ میں تقریباً ساٹھ فیصد حصہ ہے۔
کروم براؤزر کی فروخت میں دیگر بڑی کمپنیاں بھی دلچسپی ظاہر کر چکی ہیں، جن میں اوپن اے آئی اور یاہو شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یاہو نے بھی کروم خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں