آج کی تاریخ

گوگل نے اینڈرائیڈ 16 کو عام صارفین کے لیے جاری کر دیا

گوگل نے اپنا نیا اینڈرائیڈ 16 آپریٹنگ سسٹم عام صارفین کے لیے پیش کر دیا ہے، جو ابتدائی طور پر کچھ مخصوص اسمارٹ فونز پر دستیاب ہوگا۔
کمپنی کے مطابق آنے والے مہینوں میں مزید نئی ڈیوائسز میں اینڈرائیڈ 16 پہلے سے انسٹال شدہ دستیاب ہوگا، سب سے پہلے یہ گوگل کے پکسل فونز کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ گوگل نے جون میں نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا ہے، ورنہ کمپنی عموماً ستمبر یا اکتوبر میں نیا ورژن پیش کرتی ہے۔
اینڈرائیڈ 16 میں کئی نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن میں لائیو اپ ڈیٹس شامل ہیں، جن کی بدولت صارفین اپنی فوڈ ڈیلیوری اور رائیڈ شیئرنگ گاڑیوں کو لاک اسکرین پر ہی ٹریک کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ نئے سکیورٹی فیچرز اور دیگر اہم اپ ڈیٹس بھی شامل کی گئی ہیں۔
اہم فیچرز کی جھلکیاں
لائیو اپ ڈیٹس اور اسٹریملائن نوٹیفکیشنز: اب صارفین فوڈ ڈیلیوری یا سواری کے انتظار میں ایپ کھولنے کی بجائے لاک اسکرین پر ہی براہ راست اپ ڈیٹس دیکھ سکیں گے، اور ایپ کے نوٹیفکیشنز خود بخود منظم ہو جائیں گے تاکہ لاک اسکرین بھری ہوئی محسوس نہ ہو۔
ون ٹیپ ایڈوانسڈ پروٹیکشنز: گوگل نے ڈیوائس سکیورٹی مزید مضبوط بناتے ہوئے ایڈوانسڈ پروٹیکشن فیچر تمام صارفین کے لیے مفت فراہم کیا ہے، جو فراڈ کالز اور آن لائن حملوں سے تحفظ فراہم کرے گا۔
کیمرا اپ ڈیٹس: اینڈرائیڈ 16 میں کیمرہ کے لیے آٹو نائٹ موڈ سین ڈیٹیکشن، ہائبرڈ آٹو ایکسپوزر اور دیگر کئی نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
ڈیسک ٹاپ ونڈو فیچر: گوگل نے ڈیسک ٹاپ ونڈونگ ٹو اینڈرائیڈ کا فیچر بھی پیش کیا ہے جو آئندہ مہینوں میں صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا۔
نیا یوزر انٹرفیس ڈیزائن: میٹریل 3 ایکسپریسیو ڈیزائن میں مزید جدت لاتے ہوئے نیچرل اینیمیشنز، اسکرولنگ، ہیپٹک رمبل اور دیگر ڈیلی یوز فیچرز کے تجربے کو بہتر بنایا گیا ہے۔
فائنڈ ہب: فائنڈ ہب کے ذریعے صارفین اپنے فون یا بچوں کی محفوظ واپسی کو ٹریک کر سکیں گے۔ اس میں تھرڈ پارٹی بلیوٹوتھ ٹیگز کی سپورٹ دی جائے گی، جبکہ 2025 کے آخر تک سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی بھی فراہم کی جائے گی، تاکہ نیٹ ورک کی عدم موجودگی میں بھی ڈیوائسز کو ٹریس کیا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں