ہلدی ویسے دو طرح کی ہوتی ہے ایک کستوری ہلدی اور دوسری وہ والی جو ہم کھانوں میںاستعمال کر تے ہیں۔ کستوری ہلدی اکثر ٹوٹکوں میں استعمال کرتے ہیں کیونکہ دوسری والی تھوڑی پیلاہٹ والی ہوتی ہے ۔
ہلدی کے ذریعے اپنی خوبصورتی کو کس طرح سے زیادہ بہتر بنا سکتے ہیں، اور استعمال میں لا سکتے ہیں۔ ہلدی ہمارے کھانے کا لازمی حصہ ہے، دودھ میں مکس کر کے اس سے زیادہ طاقتور ڈرنک اور کوئی ہو ہی نہیں
سکتا۔ اور اگر ہلدی کو لگانے کی بات کریں تو کوئی ٹوٹکہ اس کے بغیر مکمل ہی نہیں ہو سکتا۔یہ انتہائی قدیم دور سے استعمال ہو نے والی چیز ہے ۔ جو اینٹی کینسر ہے اور اینٹی اوکسیڈنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ہزاروں قسم کے فوائد اس کےاندر چھپے ہوئے ہیں۔ اس میں بائیو ایکٹو کمپاونڈ ہوتے ہیں جو کہ ادویات میں استعمال کیے جاتے ہیں۔اس کا روزانہ استعمال آپ کو دل کی بیماریوں ،معدے کے مسائل ،جگر کی سوزش اور گردوں کے مسائل سے محفوظ رکھتا ہے ۔
اب جانتے ہیں کہ اس جادوئی جڑی بوٹی کو صحت کے لئے کیسے استعمال کیا جا سکتاہے ۔ ایک بہت ہی بہترین اور نایاب قسم کا مشروب تیار کرنے کا طریقہ جانیے جو بنانے میں انتہائی آسان اور 100 بیمارویوں کا علاج ہے ۔
گولڈن ملک Golden Milk
ایک پین میں ایک کپ دودھ ڈالیں ۔
آدھا چمچ سونف اور ایک چٹکی ہلدی شامل کر لیں۔
دار چینی کا ایک یادو ٹکڑا شامل کر دیں۔
ان تمام اشیا ء کو دو سے تین منٹ تک کے لیےدرمیانی آنچ پر پکنے دیں جب یہ پک جائے اس کے بعد اس کو چھان لیں گے اور چھاننے کے بعد آپ لوگوں نے زیادہگرم بھی نہیں اور زیادہ ٹھنڈا بھی نہیں مطلب درمیانہ گرم استعمال کرنا ہے ۔استعمال سے قبل اس کے اندر تھوڑا سا خالص شہد شامل کر لیں ،یا ویسے بھی اس ذائقہ کافی اچھا ہوتا ہے ۔اس کے مسلسل استعمال سے جسم کے اندر کسی قسم کا کوئی درد ہے آپ کو کوئی اور مسلہ چل رہا ہے،یا آپ کو کہیں چوٹ لگی ہوئی ہے ان تمام مسائل کے حل کیلئے یہ ایک جادوئی مشروب ثابت ہوگا ۔ حاملہ خواتین بھی تھوڑی مقدار میں پی سکتی ہیں ۔ چھوٹے بچوں کو بھی استعمال کرایا جا سکتاہے ۔ رات کو سونے سے پہلے استعمال کرنے کے فائدے دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
جلد کو خوبصورت بنانے کیلئے شاہی ماسک
ایک عدد خالی پین لیں اس کےاندر ایک یا دو چمچ کستوری ہلدی کے ڈال ڈالنے بعد اس کو اچھے طریقے ہلکی آنچ پر پکائیں جب اس رنگ تھوڑا تبدیل ہوجائے ۔ مطلب کالا ہو جائے تو تب چولہا بند کر کے
اس کو ٹھنڈا ہونے کے لیے کسی بھی کھلے برتن میں رکھ دیں ،اس کے بعد ایک پین کے اندر چوتھائی کپ دودھ شامل کریں ۔ اس چوتھائی چمچ ہلدی کا شامل کریں ،اس کے بعد ایک بڑا چمچ شہد کا شامل کریں ،ایک چھوٹا چمچ کوکونٹ کا تیل شامل کریں ۔ ان تمام چیزوں کو ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ تک ایسے پکانا ہے کہ یہ تمام چیزیں یک جان ہوجائیں ۔ یہ جادوئی پیسٹ تیا ر ہو جائے گا ، اسے ٹھنڈا ہونے کے بعد ایک خالی
برتن کے اندر انڈیل دیں اس میں بھونی ہوئی ہلدی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں ۔اس کو کاٹن وغیرہ کے ساتھ اپنے چہرے ،ہاتھوں پر استعمال کریں۔ اس مسلسل استعما ل سے آپ کے چہرے کی جلد ٹائٹ اور نرم و ملائم ہو جائے گی ۔ یہ پیسٹ پندرہ منٹ کے بعد چہرے کو اوپر کی طرف مساج کرتے ہوئے اتار لیں اور پھر ٹھنڈے پانی کے ساتھ اپنا دھو لیں