آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

گورنر ہاؤس میں حلف برداری چیلنج، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مخصوص نشستوں پر ارکان کی گورنر ہاؤس میں ہونے والی حلف برداری کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے گورنر ہاؤس میں حلف لینے کے معاملے پر وزیراعلیٰ اور اسپیکر صوبائی اسمبلی نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ دائر درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، گورنر خیبرپختونخوا، اور رجسٹرار ہائیکورٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیکر نے کبھی ارکان سے حلف لینے سے انکار نہیں کیا، بلکہ کورم کی کمی کی بنیاد پر اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کیا گیا۔ اس صورت میں گورنر ہاؤس میں حلف لینا آئینی تقاضوں کے برعکس اور غیر قانونی اقدام ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 65 کے مطابق ارکان اسمبلی سے حلف صرف اسمبلی کے اندر ہی لیا جا سکتا ہے، جبکہ آرٹیکل 255(2) میں “ناقابلِ عمل” صورتحال کی وضاحت موجود ہے، جو اس کیس پر لاگو نہیں ہوتی۔
درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ چیف جسٹس کے پاس آرٹیکل 255(2) کے تحت صرف عدالتی اختیار ہے، انتظامی فیصلہ نہیں دے سکتے۔ وزیراعلیٰ اور اسپیکر کے انکار کے بعد ہی کسی کو حلف کے لیے نامزد کیا جا سکتا ہے، جبکہ انہیں اپنی بات کہنے کا موقع تک نہیں دیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر اسمبلی کا اجلاس بلایا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں