Post Views: 16
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پانچ ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کریں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ ہر صورت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی مدد کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے گورنر ہاؤس میں ایک خصوصی سیل بھی قائم کیا جا رہا ہے تاکہ امدادی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
کامران خان ٹیسوری نے مزید بتایا کہ جلد ہی امدادی سامان سے بھرے ٹرک سیلاب زدہ اضلاع کی جانب روانہ کیے جائیں گے تاکہ متاثرہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔