Post Views: 114
لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں معروف گلوکارہ نصیبو لال نے اپنے شوہر نوید حسین کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ پولیس کے مطابق، گلوکارہ نے ایف آئی آر میں بیان دیا کہ وہ گھر کے صحن میں بیٹھی تھیں جب ان کے شوہر نے آ کر گالی گلوچ شروع کی اور قریب پڑی اینٹ اٹھا کر ان کے چہرے پر ماری، جس سے ان کے چہرے اور ناک پر شدید چوٹیں آئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ نصیبو لال پاکستان کی مشہور فوک گلوکارہ ہیں، جو اردو، پنجابی، سرائیکی اور مارواڑی زبانوں میں گاتی ہیں۔ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا ترانہ بھی گایا تھا۔






