رئیس خان، محمد ابراہیم، اظہر اقبال، محمد فاضل، اویس شہزاد، زوہیب ملک، عدنان خان، اکرم خان، فراز خان، جنید اقبال، احمد علی، عثمان شفیق، مدثر گیلانی اور سلطان خان کی روزنامہ ’’ قوم‘‘ سے گفتگو

ملتان(جنرل رپورٹر،سٹی رپورٹر) قوم سپر لیگ کرکٹ چیمپین شپ کے زیر اہتمام ہونے والے کیو ایس ایل نے ملتان کے ویران کرکٹ گراؤنڈ کو آباد اور صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنے کی خواہش رکھنے والے کھلاڑیوں کو تابناک مستقبل میں جانے کی راستے کھول دئیے ہیں جس کے لیے وہ روزنامہ “قوم” کو سلیوٹ کرتے ہیں اور برملا کہتے ہیں کہ “قوم” آپکا شکریہ۔ اس ایونٹ کو اسی طرح جاری رہنے کی امید بھی رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار کیو ایس ایل میں حصہ لینے والے کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں نے روزنامہ “قوم” سے کیا۔رئیس خان، محمد ابراہیم، اظہر اقبال، محمد فاضل، اویس شہزاد، زوہیب ملک، عدنان خان، اکرم خان، فراز خان، جنید اقبال، احمد علی، عثمان شفیق، مدثر گیلانی اور سلطان خان نے کہا کہ کیو ایس ایل کے میچز کھیل کر انہوں نے بھرپور انداز میں پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ بیٹنگ، فیلڈنگ اور باولنگ کے تینوں فارمیٹ پر سخت محنت کی تھی اس لیے وہ اپنے فارمیٹ پر کامیاب رہے۔ کیو ایس ایل میں تمام انتظامات بہترین انداز میں تھے، پرفارمنس کے حامل کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی اچھے انداز میں کی گئی۔ یہ ایو
نٹ ہمارے لیے یادگار تھا اور یہ لمحات انہیں کبھی نہیں بھولیں گے۔ امید کرتے ہیں کہ ہم کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں روزنامہ “قوم” کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔