آج کی تاریخ

کیو ایس ایل فائنل : وننگ ٹرافی کا تاج سروو موٹر آئل کے سر سج گیا

اولین سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 131 رنز کا ٹارگٹ دیا، سروو آئل نے محمد سدیس اور جنید اقبال کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا

قوم نے کامیابی کے ڈنکے بجا دیئے، فاروق لطیف، آصف نیازی، ارسلان خان،جاوید قریشی، عبدالقیوم شاہین، عثمان رضا،عبداللہ قیوم رائو، امجد رزاق ، حسن مجتبیٰ، نور قیصرانی ،یونس ڈویژن

ملتان ( رپورٹ و اہتمام شاہد صدیق، یعقوب سید، رفیق قریشی )قوم میڈیا گروپ کے زیر اہتمام، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان، سائن وے گروپ آف کمپنیز، سلمان فوڈز، پھول واشنگ پاؤڈر، شمع گھی اور کوکنگ آئل مسلم گروپ آف کالجز، انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب، لودھراں پائلٹ پروجیکٹ اور انیس انجینئرنگ سروس کے باہمی اشتراک سے ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ میں منعقدہ قوم سپر لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپین شپ،(QSL) کا فائنل، وننگ ٹرافی کا تاج سروو موٹر آئل سر سج گیا اولین سپورٹس ملتان نے رنر اپ اپوزیشن حاصل کی، محمد سدیس نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 78 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ جنید اقبال نے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 51 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ایونٹ کے فائنل میں سروو موٹر آئل نے باآسانی دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کی سروو موٹر آئل کے کپتان جنید اقبال نے ٹاس جیت کر اولین سپورٹس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اولین سپورٹس کی بیٹنگ لائن سروو موٹر آئل کے باؤلرز کا جم کر سامنا نہ کر سکی اور 18 اوورز میں ایک 31ا رنز کا مجموعہ حاصل کر کے پویلین لوٹ گئی ان کی جانب سے تیمور خان سب سے کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے تین چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے جبکہ مدثر گیلانی 21 اور عدنان خان 16 رنز کے ساتھ قابل ذکر رہے سروو موٹر کی جانب سے محمد سدیس نے 11 رنز دے کر دو وسیم اکرم نے 16 جبکہ فرحان علی نے 28 رنز کے عوض 2, 2 وکٹ حاصل کیے ، جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے سروو موٹر آئل نے بغیر کسی نقصان کے ٹارگٹ حاصل کر لیا ان کی جانب سے محمد سدیس نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 78 جبکہ جنید اقبال نے تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے پروفیسر ندیم اقبال اور محمد آصف نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیے منظور لطیفی میچ ریفری جبکہ یوسف اکرم سکورر تھے۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے کہا ہے کہ قوم سپر لیگ ایک کامیاب ایونٹ ہے جس کے لیے وہ روزنامہ “قوم” کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کی کاوش قابل ستائش ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے اتنا ہی کم ہے۔ان خیالات کا اظہار قوم سپر لیگ کرکٹ چیمپین شپ کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی کیا۔انہوں نے کہا کہ گراؤنڈز آباد ہونگے تو نوجوان نسل صحت مند ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کھیلوں کی سرگرمیوں اور گراؤنڈز کو آباد رکھنے کا مشن جاری رکھے گی اور اس کے لیے روزنامہ “قوم” کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ سائن وے گروپ آف کمپنیز کے منیجنگ ڈائریکٹر آصف خان نیازی نے کہا کہ قوم سپر لیگ نے ملتان میں کرکٹ کو زندہ اور گراؤنڈ کو آباد کرنے کی نوید سنا دی ہے۔ اس بہترین کاوش پر وہ روزنامہ “قوم” کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ چلنے کا اعلان کرتے ہیں۔

صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ملتان ارسلان خان، سیکرٹری امجد رزاق بھٹہ نے کہا کہ کیو ایس ایل میں بہترین میچز دیکھنے کو ملے، کرکٹ کلبز کی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آئیں، کھلاڑیوں کی بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ دیکھ کر مزہ آی انتظامات بھی بہتر انداز میں کیے گئے۔ چیرمین تحریک صوبہ ملتان راؤ عبدالقیوم شاہین، اور سیاسی رہنما انجینئر عبداللہ قیوم راؤ نے کہا کہ کھیلوں کے میدان اگر آباد رہیں تو نوجوانوں کو صلاحیتیں دکھانے کے مواقع ملتے ہیں اور معاشرے میں بےراہ روی کا نام و نشان نہیں رہتا روزنامہ “قوم” نے ایک اچھا ایونٹ کروا کے نوجوان کھلاڑیوں میں توانائی بھردی ہے۔ڈائریکٹر پھول واشنگ پاؤڈر شیخ عثمان رضا نے کہا کہ وہ روزنامہ “قوم” کی کاوشوں کو سراتے ہوئے انہیں کیو ایس ایل کا زبردست ایونٹ کروانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ وہ ان کے ہر مثبت اقدامات کے ساتھ ہیں

ڈسٹرکٹ سپورٹس فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر میاں جاوید قریشی نے کہا کہ روزنامہ “قوم” نے آتے ہی دلوں میں گھر کر لیے ہیں اور اس کی کامیابی کے ڈنکے ہر طرف بج رہے ہیں اور یہ روزنامہ “قوم” کا کامیاب ایونٹ ہے جسے کھیلنے والے اور دیکھنے والوں نے خوب انجوائے کیا۔ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر لودھراں پائلٹ پروجیکٹ حسن مجتبی نے کہا کہ شاندار ایونٹ، مثالی انتظامات اور ٹیموں میں بہترین انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا قابل قدر ہے۔ بہترین انتظامات روزنامہ “قوم” کی کامیابی کی ضمانت ہے۔سیاسی و سماجی رہنما یونس ڈویژن نے کہا کہ تاریخی سرگرمی پیش کرنے پر روزنامہ” قوم” کو ڈھیروں مبارکباد اور دعائیں ہیں۔سابق ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر جمیل کامران اور سپورٹس افیسر نور خان قیصرانی نے کہا کہ کرکٹرز کے لیے یہ یادگار لمحات ہیں جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گا

شیئر کریں

:مزید خبریں