آج کی تاریخ

کیو ایس ایل سنسنی خیز مرحلے میں داخل، خان سپورٹس نے سپر فور کیلئے کوالیفائی کر لیا

چمن خان کی ففٹی ، فرینڈز کلب کا 157 رنز کا ہدف ،خان سپورٹس نے 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا ، اختر حسین کے شاندار چھکے

دوسرے میچ میں گڈلک کلب ڈیرہ کو شکست ، سروہ موٹر آئل کے ہدف 188 کے تعاقب میں صرف 144 رنز بناسکی ، محمد سدیس کی 3 وکٹیں

فرینڈز کلب کے عبدالرحمان ، رانا شہزاد کی 2 ، 2 ، علی حیدر کی ایک وکٹ ، گڈ لک کلب کے جہانگیر نے 4 ، سعید نے 3 شکار کئے

ملتان (جنرل رپورٹر ، سٹی رپورٹر)قوم میڈیا گروپ کے زیر اہتمام، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان، سائن وے گروپ آف کمپنیز، سلمان فوڈز، پھول واشنگ پاؤڈر، شمع گھی اور کوکنگ آئل مسلم گروپ آف کالجز، انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب، لودھراں پائلٹ پروجیکٹ اور انیس انجینئرنگ سروس کے باہمی اشتراک سے ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ میں منعقدہ قوم سپر لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپین شپ (QSL) میں خان سپورٹس ملتان نے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ایونٹ کے پانچویں روز کھیلے گئے میچز میں خان سپورٹس نے فرینڈز کلب کے خلاف جبکہ سروہ موٹر آئل نے گڈلک کلب ڈیرہ غازی خان کے خلاف کامیابی حاصل کر لی پہلے میچ میں فرینڈز کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 157 رنز حاصل کیے انکی جانب سے چمن خان کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے دو چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے جبکہ محمد سمیع 26 اور فصیح رفیع 19 رنز کے ساتھ قابل ذکر رہے خان سپورٹس کی جانب سے صہیب اکرم نے چار اوورز میں 26 رنز دے کر دو جبکہ محمد فاروق اور یاسر بٹ نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے خان سپورٹس نے مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اختر حسین نے پانچ چھکوں کی مدد سے 43 محمد اویس نے دو چھکے اور ایک چوکے کے مدد سے 37 صہیب اکرم چار چوکوں کی مدد سے 32 رنز کے ساتھ قابل ذکر رہے فرینڈز کلب کی جانب سے عبدالرحمان ،رانا شہزاد نے دو دو جبکہ علی حیدر نے ایک وکٹ حاصل کی دوسرے میچ میں سروہ موٹر آئل نے گڈلک کلب ڈیرہ غازی خان کے خلاف 44 رنز سے جیت اپنے نام کی، سروہ موٹر آئل کی ٹیم 18 اوورز میں ایک 188 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جنید اقبال 48 اظہر علی 31 جبکہ سدیس 28 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے بولنگ میں گڈ لک کلب کے جہانگیر نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 رنز کے عوض چار جبکہ سعید نے 28 رنز دے کر تین وکٹ حاصل کیے جوابی بیٹنگ میں گڈ لک کلب ڈیرہ غازی خان کی ٹیم ٹارگٹ کے حصول میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر ایک 144 رنز بنا سکی ان کی جانب سے شعیب بزدار نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین چھکوں کی مدد سے 57 جبکہ محمد اویس 14 اور جنید نے 12 رنز بنائے سروہ موٹر آئل کے محمد سدیس نے 4 اوورز میں 21 رنز دیکر 3 جبکہ عثمان شفیق نے دو وکٹ حاصل کیے

شیئر کریں

:مزید خبریں