Post Views: 54
ملتان (جنرل رپورٹر ،سٹی رپورٹر)مظفرگڑھ کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے شاندار بلے بازی کے ذریعے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے عمران علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیو ایس ایل سیزن ون کا انعقاد نوجوان کرکٹرز کے لیے اپنی کارکردگی کے جو ہر د کھانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے جس کا کرکٹرز کو شدت سےانتظار تھا ۔انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار تھی۔ لہٰذا کوشش تھی کہ ایک بڑا ٹارگٹ مخالف ٹیم کو دیا جائے جس میں ہم کامیاب رہے اور 200 کا مجموعہ حاصل کیا ۔پہلے ہی میچ میں بہترین کھلاڑی قرار پانا میرے لیے اعزاز ہے کوشش کروں گا کہ اپنی فارم کو برقرار رکھوں اور ایونٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کروں۔
عمران علی