ہم زندہ قوم ہیں

کیو ایس ایل اعصاب شکن سپر فور مرحلہ مکمل، ٹیمیں آج سیمی فائنل میں مد مقابل

خان سپورٹس ،اولین سپورٹس ملتان ، سروہ موٹر آئل اور طارق کرکٹ کلب کے مابین سیمی فائنل راؤنڈکھیلا جائے گا

جنید خان ایونٹ میں پہلی سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے ،علی فاروق اور محمد بلاول نے جارحانہ بلے بازی کے ذریعے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ، سائن وے گروپ ، سلمان فوڈز، پھول واشنگ پاؤڈر، شمع گھی ،مسلم کالجز، انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب، لودھراں پائلٹ پروجیکٹ اشتراک میں شامل

ملتان (جنرل رپورٹر ، سٹی رپورٹر)قوم میڈیا گروپ کے زیر اہتمام، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان، سائن وے گروپ آف کمپنیز، سلمان فوڈز، پھول واشنگ پاؤڈر، شمع گھی اور کوکنگ آئل مسلم گروپ آف کالجز، انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب، لودھراں پائلٹ پروجیکٹ اور انیس انجینئرنگ سروس کے باہمی اشتراک سے ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ میں منعقدہ قوم سپر لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپین شپ (QSL) سپر فور مرحلہ مکمل ، گڈ لک اکیڈمی ڈیرہ غازی خان اور سروہ موٹر آئل کے مابین سپر فور مرحلے کا فیصلہ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر ہوا،خان سپورٹس ،اولین سپورٹس ملتان ، سروہ موٹر آئل اور طارق کرکٹ کلب کے مابین سیمی فائنل راؤنڈ آج کھیلا جائے گا اولین سپورٹس کے جنید خان ایونٹ میں پہلی سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ طارق کلب کے علی فاروق اور گڈلک کلب ڈیرہ غازی خان کے محمد بلاول نے جارحانہ بلے بازی کے ذریعے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی اور مین آف دی میچ قرار پائے،گزشتہ روز تین میچز کھیلے گئے جس میں اولین سپورٹس نے مظفرگڑھ کرکٹ اکیڈمی، طارق کلب نے زواری کرکٹ کلب جبکہ گڈلک کلب ڈیرہ غازی خان نے کریسنٹ کلب کو ٹورنامنٹ سے آؤٹ کر دیا ، گزشتہ روز ڈسٹرکٹ سپورٹس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں زواری کرکٹ کلب کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز جوڑ سکی جس میں عالمگیر نے تین چوکوں کی مدد سے 28 عرفان حیدر 24 جبکہ سکندر خان 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے طارق کلب کی جانب سے عمیر قادر اور محمد فیصل نے میچ وننگ بولنگ کی اور تین تین وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ محمد یوسف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے طارق کلب نے علی فاروق کے جارحانہ 78 رنز کی بدولت تین وکٹوں پر ٹارگٹ حاصل کر لیا علی فاروق کی اننگز میں چار چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے اویس شہزاد تین چھکے چار چوکے لگا کر 48 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے زواری کلب کے محمد عبید نے دو جبکہ طاہر سہو نے ایک وکٹ حاصل کی دوسرے میچ میں گڈ لک کلب ڈیرہ غازی خان ایک بڑا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہی انہوں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے ان کی جانب سے بلاول اسماعیل نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 عامر میر 46 جبکہ علی شاہ 35 رنز کے ساتھ قابل ذکر رہے کریسنٹ کلب کی جانب سے محمد سلیم نے 22 رنز کے عوض تین جبکہ طلحہ ہاشمی اور محمد زاہد نے ایک وکٹ حاصل کی جوابی بیٹنگ میں کریسنٹ کلب مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور 16.3 اوورز میں 130 رنز کے مجموعے پر ڈھیر ہو گئی سمیر منہاس 33 حسیب ناظم 27 جبکہ شاہ زیب 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے گڈ لک کی جانب سے جاذب ارشاد نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوورز میں صرف 16 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سعید لغاری اور جہانگیر نے دو دو وکٹ حاصل کیے اس طرح گڈ لک ڈیرہ غازی خان نے کریسنٹ کلب کے خلاف 70 رنز سے کامیابی سمیٹی، ملتان کرکٹ گراؤنڈ نواں شہر میں اولین سپورٹس نے مظفرگڑھ کرکٹ اکیڈمی کے خلاف کامیابی حاصل کر کے سپر فور مرلے میں جگہ بنائی اولین سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 220 رنز کا ہدف دیا جواب میں مظفرگڑھ کی ٹیم 180 رنز بنا سکی شیڈول کے مطابق آج پہلا سیمی فائنل خان سپورٹس اور اولین سپورٹس کے مابین صبح نو بجے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل سر وہ موٹر ائل اور تاریک کلب کے مابین دن 12 بجے شروع ہوگا۔