آج کی تاریخ

کیو ایس ایل:محمد سدیس مین آف دی میچ، جنید خان بہترین بیٹر

امید کرتے ہیں ’’قوم‘‘ آئندہ سال بھی کامیاب ایونٹ کا انعقاد کرےگا: کھلاڑی

ملتان(رپورٹنگ ٹیم)قوم سپر لیگ کرکٹ چیمپین شپ کی فاتح سروہ کرکٹ کلب کی جانب سے 78 رنز ناٹ آؤٹ بلے باز محمد سدیس کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ بہترین بلے باز کا اعزاز جنید خان نے حاصل کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کے بنائے گئے رنز کی بدولت ان کی ٹیم کامیابی سے ہمکنار ہوئی جس کے لیے وہ سرخرو ہوئے اور وہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ ان کی پرفارمنس ان کی ٹیم کے کام آئی۔ انہوں نے کہا کہ 132 رنز کا ٹارگٹ آسان تھا لیکن کسی بھی قسم کی کوتاہی ہمیں نقصان دے سکتی تھی اس لیے اوپننگ محتاط انداز میں کرنے کا فیصلہ کیا اور جو بال انہیں آسان لگی انہوں نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھا کر چوکے اور چھکے مارے اور اپنی پرفارمنس کو خود بھی انجوائے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کامیابیوں کا سلسلہ اسی طرح برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ روزنامہ “قوم” آئندہ سال بھی کیو ایس ایل کا انعقاد کروائے گا اس سے ملتان کی کرکٹ کو فروغ ملے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں