ہم زندہ قوم ہیں

کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھیں گے: میاں غفار

کیو ایس ایل میں ٹیموں کی دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملتان میں اچھے کھلاڑیوں کی کمی نہیں: چیف ایڈیٹر

ملتان (رپورٹنگ ٹیم)چیف ایڈیٹر روزنامہ ’’قوم‘‘ میاں غفار احمد نے کہا ہے کہ اگر نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے کے بہتر مواقع میسر ہوں تو کوئی وجہ نہیں قومی سطح پر ملک کا نام روشن نہ کر سکیں روزنامہ قوم اپنی اشاعت کے مختصر عرصے میں متعدد کامیاب میگا ایونٹس کا انعقاد یقینی بنا چکا ہے ان میں سے قوم سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ایک کامیاب ایونٹ ہے کیو ایس ایل میں ٹیموں کے دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملتان میں اچھے کھلاڑیوں کی کمی نہیں روزنامہ قوم نے مسلسل آٹھ روز تک کرکٹ میلا سجایا جیسے شائقین کرکٹ نے بے حد پسند کیا ہم ائندہ بھی کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔