کھوٹ چھٹہ؛ مین بازارمیں ٹرانسفارمرسمیت کھمبا گر نے سےایک شخص جاں بحق،کئی راہگیر زخمی

کوٹ چھٹہ (خبر نگار) محکمۂ واپڈہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔ ڈیرہ غازیخان کے ٹریفک چوک مین لیا قت بازمیں رات 8بجکر30 منٹ کےقریب بجلی کا کھمبا ٹرانسفارمر سمیت 11 کے وی تاروں کے ساتھ گر گیا۔ جس کی وجہ سے موٹر سائیکلیں، کار سمیت کئی راہگیر زد میں آگئے۔ ایک راہگیر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ دوسرے زخمیوں کو ون ون ٹو ٹو کے ذریعے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل گیا، تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک چوک لیاقت بازار مولابخش ہوٹل کے سامنے ہائی وولٹیج 11 کے وی مین ٹرانسمیشن لائن کا ایک کھمبا جس پر ٹرانسفارمر بھی نصب تھا جو کافی عرصہ سے ٹیڑھا ہو کر بازار کی طرف جھکا ہوا تھا 8 بجکر 30 منٹ کے قریب بجلی کا یہ کھمبا ٹرانسفارمر سمیت بازار میں گر گیا۔جس کی زد میں کئی راہگیر اور موٹر سائیکل آگئے ہائی وولٹیج 11 ہزار کے وی تاریں  شہریوں اور راہگیروں پرجا گریں جس کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق اور درجن کےقریب شدید زخمی ہوگئے۔ آدھا گھنٹہ گزرنے کے باوجود مین ٹرانسمیشن لائن بجلی بند نہ ہو سکی واپڈا کی ناہلی کی وجہ سے درجن کے قریب موٹر سائیکلیں کار یں اور کئی راہگیر تاریں گرنے سے بھی زخمی ہو گئے ۔تا ہم 11 22 کی گاڑیاں بروقت موقع پر پہنچ اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازیخان منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویشنا ک ہے بتائی جا رہی ہے آدھا گھنٹہ گزرنے کے باوجود سب ڈویژن اور ڈویژنل ،واپڈا یا میپکو ڈیرہ غازی خان کا عملہ نہ تو موقع پر پہنچ سکا نہ ہی ابھی تک بجلی کی ٹرانسمیشن لائن بند کی کی جا سکی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں