بہاولپور(کرائم سیل) حکومت پنجاب کی جانب سے کچے کے 40خطرناک ڈاکوؤں کے سرکی قیمت مقرر، دوسری فہرست جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کی دوسری فہرست جاری کرتے ہوئے ان کے سرکی قیمتیں مقررکردی ہیں جس کے مطابق 20خطرناک ڈاکوؤں کے سرکی قیمت 50لاکھ اور 20خطرناک ڈاکوؤں کے سرکی قیمت 25لاکھ مقررکی گئی ہے۔ جن ڈاکوؤں کے سرکی قیمت 50لاکھ مقررکی گئی ہے ان میں حبیب، قربان،فرحت، عیسیٰ، مطارہ، ایوب عرف صداری، شیرا، عالمگیر، غلام قادرعرف گھمن، موج علی، فیاض، ہزارہ،چھالوبکھرانی، وزیر عرف بڑا، شاہومنڈا، ابراہیم،شاہد، منیرعرف منی، جمیل اورعاشق شامل ہیں جبکہ جن ڈاکوؤں کے سرکی قیمت 25لاکھ مقررکی گئی ہے ان میں یعقوب،شاہنواز، بشو، چھوٹو، عبدالستار، ملوک، دوست محمد، بہادر،ظفر،شبیر،نواب،صابر، ستار، عبدالغنی، شاہ مراد، فوج علی،نذیر،یاسین، وقار اورحمزہ اندھڑ شامل ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے کہاگیاہے کہ ان ڈاکوؤں کی معلومات محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کومخصوص واٹس ایپ نمبرپردی جاسکتی ہیں۔






