کچہ: ڈاکوؤں نے کھوجی ٹیم کی زنجیروں میں جکڑی ویڈیو جاری کردی

رحیم یارخان،صادق آباد (نامہ نگار)کچہ کے ڈاکوؤں نے کھوجی کتوں کی ٹیم کی زنجیروں میں جکڑی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ آئے روز ہونیوالی اغوا کی وارداتوں کے باعث شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔صادق آباد کچہ کے ڈاکوؤں نے صادق آباد کے چار افراد اغوا کرلئے جن میں عدنان حیدر ، محمد جمیل، مہاجر کالونی کے محمد رفیق اور احمد پور لمہ کے رہائشی حاجی عبدالرزاق شامل ہیں جن کی ایف آئی درج کرلی گئی۔ ورثانے میڈیاسے گفتگومیں کہاکہ ہم غریب لوگ ہیں، بمشکل گزارا ہوتا ہے، ڈاکوؤں کو بھاری تاوان کیسے دیں؟ مغوی کی ایف آئی آر درج ہوچکی ہے مگر آج تک ہمارا پیارا بازیاب نہیں ہوسکا۔ہم وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی، ڈی پی او رحیم یار خان، اے ایس پی صادق آباد، ڈی ایس پی بھونگ سمیت تمام متعلقہ حکام، انجمن شہریاں و انجمن تاجران سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے اغواء شدہ افراد کی فوری اور محفوظ بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔ہر لمحہ ہمارے لیے اذیت ہے — خدارا ہماری فریاد سنی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں