تازہ ترین

کوٹ ادو تھانہ سٹی میں زیر حراست ملزم کی موت، پولیس تشدد کا الزام، ورثا کا شدید احتجاج

کوٹ ادو(نامہ نگار،سپیشل رپورٹر)تھانہ سٹی کوٹ ادو میں زیر حراست ملزم کی موت، ورثاء کا پولیس تشدد کا الزام ، زیر حراست ملزم کی ہلاکت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کے باہراحتجاج، سڑک بلاک،پولیس کے مطابق ملزم کی موت طبعی،ڈاکٹر نے تصدیق کر دی،پولیس۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو میں زیر حراست ملزم عمران بھٹی جس نے شیخ عمر میں ہیئر ڈریسر کی دکان بنائی ہوئی تھی جو مقدمہ نمبر 1725/25 بجرم 365 بی میں گزشتہ شب گرفتارہواتھا ۔دوران حراست اچانک طبیعت خراب ہونے پردم توڑ گیا۔پولیس کا مؤقف ہےکہ ملزم عمران حوالات میں موجود تھا کہ اس کی حالت خراب ہوئی جسےفوری طور پر علاج کیلئےہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا،پولیس کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو میں موجود ڈاکٹر نے ملزم عمران کی موت کو طبعی قرار دیا ہے اور کسی قسم کے تشدد کے آثار کی تصدیق نہیں کی گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے اور ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،ذرائع کے مطابق مذکورہ مقدمہ 26دسمبر 2025 کوساجدہ بی بی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں 17 سالہ لڑکی انعم بشیر کے اغوا کا الزام نامعلوم افراد پر عائد کیا گیا بعد ازاں دوران تفتیش ملزم عمران بھٹی کو گرفتار کر کے مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا،ملزم کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی اس کےورثاء اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو کے گیٹ کے سامنے جمع ہو گئی جہاں مرد و خواتین نے تھانہ سٹی پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا،مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ عمران کی موت پولیس تشددکےباعث ہوئی ہے جبکہ انصاف کی فراہمی تک احتجاج جاری رکھنےکا اعلان بھی کیا،واقعہ کےبعد علاقے میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہو گئی جبکہ پولیس کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے گئے اور معاملہ کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں