Post Views: 33
میپکو ٹیم نے بجلی بحالی کیلئے تاریں لگانے کی کوشش کی تو ملزمان کی سنگین نتائج کی دھمکیاں
کوٹ ادو(نامہ نگار)سرکاری تنصیب کو نقصان پہنچا کر پی وی سی تار کاٹ دی متعدد گھروں کی بجلی غائب بحالی کے لئے جانیوالی میپکو ٹیم کو بھی دھمکیاں مقدمہ در ج ،تفصیلات کے مطابق موضع شادیخان منڈا چاہ بھمبھے والا بستی میں رہائشی گھروں کی اچانک بجلی منقطع ہوگئی کافی دیر بعد معلوم ہوا کہ عارف حمید، سلیمان، عبدالحمید نے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ سازباز ہوکر بجلی کی تار کاٹ دی جس سے متعدد گھر بجلی سے محروم ہوگئے ،شکایت کرنے پر لائن سپرنٹنڈنٹ زاہد رفیق پر مشتمل میپکو ٹیم نے بجلی بحالی کے لئے تاریں لگانے کی کوشش کی تو ملزمان آتشیں اسلحہ سے لیس ہوکر پہنچ گئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ٹیم کو بجلی بحال نہ کرنے دی ،جس پر ایس ڈی او محمد سلیم اقبال نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرادیا۔