آج کی تاریخ

کوٹ ادو:بستی سرائی تا پرہاڑ زیر تعمیر سڑک ٹھیکیدار ادھوری چھوڑ کر فرار ،پتھر باہر نکل آئے

پروہا، منجوٹھہ، چندھرڑ، سانگھی، بھنڈ سمیت چاہ سونے والا چاہ نون والا میں ٹھیکیدار نے سڑک کی تعمیر شروع کی اورپتھر ڈال کر غائب ہوگیا

محکمہ نے ملی بھگت کرکے فرضی ادائیگی کردی ، متعدد بستیوں کے مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا، گاڑیاں کھٹارہ ،کاشتکاروں کو ترسیل میں دشواری

کوٹ ادو(نامہ نگار)بستی سرائی تا بستی پرہاڑ زیر تعمیر سڑک ٹھیکیدار ادھوری چھوڑ کر فرار پتھر باہر نکل آئے،مال بردار گاڑیاں کھٹارہ کاشتکاروں کو ترسیل میں دشواری کا سامنا محرم الحرام مین روٹ بھی متاثر ہونے کا خدشہ راہگیروں کو شدید دشواری کا سامنا علاقہ مکین سراپا احتجاجتفصیلات کے مطابق سابقہ دور حکومت میں بستی سرائی تا بستی پرہاڑ پختہ سڑک تعمیر کرانے کے لئے ایم این اے ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے تقریبآ دس کروڑ مالیتی منصوبہ جو کہ پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ نے مکمل کرانا تھا جو کہ ملحقہ بستیوں پروہا، منجوٹھہ، چندھرڑ، سانگھی، بھنڈ سمیت چاہ سونے والا چاہ نون والا کے مکینوں کے لئے اشد ضروری تھا ٹھیکیدار نے سڑک کی تعمیر شروع کردی اور ایجنگ لگا کر پتھر ڈال کر غائب ہوگیا علاقہ مکینوں جعفر حسین خان سرائی،بلال احمد،ثمر عباس، ملک ابوبکر، منظور سرائی، منظور پروہا، مختیار اور کاشف نے بتایا کہ 2022 میں دس کروڑ مالیتی خطیر فنڈز سے 8.45 کلومیٹر سڑک کا کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار فرار ہوگیا ہے محکمہ نے ملی بھگت کرکے فرضی ادائیگی کردی ہے جس سے متعدد بستیوں کے مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے آئے روز مال بردار گاڑیوں کے ٹائر پھٹنے سے واحد راستہ بھی بند ہوجاتا ہے انہوں نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں