بھارت: یومِ آزادی کے موقع پر خواتین فوجی افسران کی گیم شو میں شرکت پر تنقید
بھارت میں مشہور ٹی وی کوئز شو “کون بنے گا کروڑپتی” کا نیا ٹریلر جاری ہوتے ہی تنقید کی زد میں آگیا۔ یہ خصوصی قسط یومِ آزادی کے موقع پر ترتیب دی گئی ہے، جس میں بھارتی بری، بحری اور فضائیہ کی خواتین افسران کو مہمان کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ٹیزر میں کرنل صوفیہ قریشی (بری فوج)، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ (فضائیہ) اور کمانڈر پریرنا دیوستھلی (بحریہ) امیتابھ بچن کے ساتھ شو میں شریک نظر آتی ہیں۔
ٹیزر میں خواتین فوجی افسران کو اپریل اور مئی میں پاکستان کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران مبینہ “آپریشن سندور” سے متعلق بیانات دیتے ہوئے دکھایا گیا، جسے ناقدین نے من گھڑت قرار دیا ہے۔
بھارتی عوام کی بڑی تعداد اس پیشکش سے ناخوش نظر آئی اور وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت پر شدید تنقید کی۔ ناقدین کے مطابق اس طرح کے مناظر حب الوطنی کو محض ایک تماشے میں بدل دیتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس موقع پر پیچھے نہ رہتے ہوئے اے آئی کی مدد سے ٹیزر کو میمز میں تبدیل کیا، جو اصل ٹیزر سے زیادہ وائرل ہوگیا۔ اے آئی کی مدد سے تیار شدہ میمز میں کرنل صوفیہ پاکستان سے شکست کا اعتراف کرتی نظر آ رہی ہیں۔
🚨Finally colonel Sofia confessed in KBC . Accepts 6 rafale got down#KBC #IndependenceDay2025 pic.twitter.com/mzA8ldOFtn
— Faujeet Fezah 🇵🇰 (@lovegodandpak) August 13, 2025
یہ خصوصی قسط 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر نشر کی جائے گی۔






