Post Views: 88
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ڈبل روڈ کے قریب پولیس وین کے پاس دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ دھماکے سے پولیس وین سمیت قریب کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم زخمیوں کی تعداد 10 بتائی جا رہی ہے۔