لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد

تازہ ترین

کنٹینردھماکےکی تحقیقات وسیع،اوگراودیگراداروں کی رپورٹس تیار

ملتان (ایڈیٹر رپورٹنگ )ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ فہد ٹاؤن کنٹینر دھماکے کی تحقیقات کا سلسلہ وسیع کردیا گیا ہے اس سلسلے میں اوگرا اور متعلقہ محکموں کی ہائی لیول ٹیکنکل ٹیمیں حادثے کے محرکات کے حوالے سے جامع رپورٹ پیش کرینگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پی او صادق علی ڈوگر کے ہمراہ جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انکوائری کمیٹی کے کنوینر و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ابو بکر اور کمیٹی ارکان بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے اس موقع پر انکوائری کمیٹی کے ہمراہ حادثہ متاثرین سے ملاقات کی اور انسپکشن کی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر جائے حادثہ اور متاثرہ مقامات کی ٹیکنیکل انسپکشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی دھماکے کے مکمل محرکات کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ واقعے میں ملوث تمام ملزموں اور مافیا تک ہر صورت پہنچیں گے۔حادثے کے متاثرین کو امداد فراہم ،گھروں کو مکمل بحال کرینگے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ انکوائری کمیٹی مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے بھی سفارشات پیش کرے گی۔ اس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر انکوائری رپورٹ مرتب کی جائے گی۔سی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا کہ ضلع بھر میں غیر قانونی ایل پی جی کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں