تازہ ترین

کمانڈنٹ احکامات بے اثر، خواتین خریدوفروخت تحقیقات میں بی ایم پی افسران دیوار

ڈیرہ غازی خان(سپیشل رپورٹر) خواتین کی خریدو فروخت کا سکینڈل، کمانڈنٹ نے سنگین نوعیت کی درخواست کی تحقیقات میں BMP ایس ایچ اوز کے عدم تعاون پر دو سینئر آفیسرز کو تحقیقاتی افسر کا معاون مقرر کیا، معاون مقرر ہوئے دو ہفتے مکمل ہوئے لیکن تحقیقات مکمل نہ ہو سکی، رسالدار کے سخت احکامات کے باوجود متعلقہ ایس ایچ اوزکی طرف سے مبینہ متاثرہ خواتین کو پیش نہ کرنے پر سر جوڑ لئے، تحقیقاتی افسر نے سچ اگلنے کیلئے مقرر کئے جانے والے معاون سردار احمد عمران بزدار جمعدار اور حافظ یوسف لغاری جمعدار کو حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، بااثر شخصیت کا دباؤ اپنی جگہ لیکن 10 روز گزرنے پر معاون کی طرف سے بھی تاحال رپورٹ پیش نہیں کر سکے، حوا کی بیٹیوں کو انصاف دلانے کی راہ میں BMP سب سے بڑی رکاوٹ بن کر قانون کی دھجیاں بکھیرنے لگے، ذمہ دار افسران کی خاموشی حیران کن سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے، یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس امیر تیمور نے 8 دسمبر کو تحریری حکم جاری کرتے ہوئے رسالدار ہیڈ کوارٹر سردار اعجاز احمد لغاری کو تحقیقاتی افسر مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ خواتین کی خریدوفروخت کے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر اندر 14 یوم رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا جس پر تحقیقاتی افسر رسالدار سردار اعجاز احمد لغاری نے تحقیقات کا آغاز کیا تو متعلقہ ایس ایچ اوز کی طرف سے روز اول عدم تعاون پر کمانڈنٹ بی ایم پی اے معاون کیلئے دو سینئر افسران کو طلب کیا اور کمانڈنٹ بی ایم پی نے 17 دسمبر کو لیٹر نمبری 911 کے تحت جمعدار سردار احمد عمران خان بزدار سرکل افسر ہنگلون کچھ اور جمعدار حافظ یوسف لغاری سرکل افسر سخی سرور کو عورتوں کی خریدوفروخت کے متعلق مقرر تحقیقاتی افسر رسالدار سردار اعجاز احمد لغاری کے ہمراہ معاون کرنے کے احکامات جاری کئے اور ساتھ ہی حکم دیا کہ اندر معیاد باریک بینی سے جائزہ لیکر تحقیقات کو مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے لیکن بار بار کمانڈنٹ کے حکم پر تحقیقات مکمل نہ ہونے کی وجہ متعلقہ بی ایم پی کیطرف سے عدم تعاون بتایا جا رہا ہے اور با اثر قبائلی شخصیات کی طرف سے دباؤ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں