آج کی تاریخ

Raisins

کشمش کے حیران کن فوائد اور کھانے کا طریقہ جانیے

کشمش، جو خشک کیے ہوئے انگور سے تیار کی جاتی ہے، نہ صرف مزیدار میوہ ہے بلکہ صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ یہ فوائد درج ذیل ہیں

کشمش فائبر سے بھرپور ہے اور اس میں موجود ٹارٹارک ایسڈ ہلکے جلاب جیسا اثر رکھتا ہے۔ روزانہ آدھا اونس کشمش کھانے سے ہاضمہ تیزی سے کام کرتا ہے۔

کشمش آئرن سے بھرپور ہے، جو خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے۔ اسے دلیہ، دہی یا میٹھی اشیاء میں شامل کرکے کھایا جا سکتا ہے۔ تاہم، ذیابیطس کے مریضوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

کشمش میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس وائرل اور بیکٹریا سے پیدا ہونے والے انفیکشن کے خلاف مدافعت فراہم کرتے ہیں۔

کشمش میں پوٹاشیم اور میگنیشیم ہوتا ہے جو معدے کی تیزابیت کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، جو کہ جلدی امراض، جوڑوں کے درد، اور دیگر سنگین مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

کشمش میں بیٹا کیروٹین، وٹامن اے، اور کیروٹین شامل ہیں، جو آنکھوں کو مضر فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں اور موتیا، بینائی کی کمزوری جیسے مسائل سے تحفظ دیتے ہیں۔

قدرتی شکر اور کاربوہائیڈریٹس کی بدولت کشمش جسمانی توانائی فراہم کرتی ہے۔ یہ غذائی اجزاء کو موثر طریقے سے جذب کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

کشمش میں آئرن کی موجودگی بے خوابی یا نیند کی کمی کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

یہ مزیدار میوہ روزمرہ کی خوراک میں شامل کرکے آپ نہ صرف اپنے ذائقے کو بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ صحت مند زندگی بھی گزار سکتے ہیں۔ البتہ ذیابیطس یا دیگر بیماریوں کے شکار افراد کو ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کرنا چاہیے۔

استعمال کے طریقے

کشمش کو اپنی خوراک میں شامل کرنا نہایت آسان ہے۔ آپ اسے رات بھر پانی میں بھگو کر صبح خالی پیٹ استعمال کر سکتے ہیں، جو ہاضمے کو بہتر بنانے اور توانائی فراہم کرنے کے لیے بہترین ہے۔ ناشتے میں کشمش کو دلیے، دہی یا اپنی پسندیدہ غذا میں شامل کرکے کھایا جا سکتا ہے تاکہ دن کا آغاز غذائیت سے بھرپور ہو۔

سلاد پر چھڑک کر یا میٹھے کھانوں جیسے کیک، کھیر اور کھچڑی میں شامل کرکے کشمش کا استعمال کیا جا سکتا ہے، جو نہ صرف ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ غذائیت بھی فراہم کرتا ہے۔ اسے خشک میوہ جات کے ساتھ ملا کر دن کے کسی بھی وقت اسنیک کے طور پر کھایا جا سکتا ہے، جو فوری توانائی کے لیے موزوں ہے۔

دودھ یا اسموتھیز میں کشمش شامل کرکے پینے سے غذائی اجزاء کا بہتر جذب ممکن ہوتا ہے۔ رات کو سونے سے پہلے گرم دودھ میں کشمش ڈال کر پینے سے بے خوابی کے مسائل میں کمی آ سکتی ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کو کشمش کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے اور کسی بھی الرجی یا بیماری کی صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ لینا ضروری ہے۔ روزانہ 30-40 گرام کشمش کا استعمال صحت کے لیے کافی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں